اینکر شہزاداقبال کو اسی سال الیکشن کیوں ہوتے ہوئے نظرآرہے ہیں؟

shazh1h1i.jpg


سینئر صحافی و تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ میرے خیال میں اسی سال انتخابات ہوجائیں گے کیونکہ اس حکومت سے معاشی معاملات سنبھلنے والے نہیں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہزا د اقبال نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کیلئے جب اس وقت کی اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہورہی تھیں، بات چیت ہورہی تھی تب ہم ان سے سوال کرتے تھے کہ عمران خان کی حکومت کے بعد جو نظام آئے گا وہ کتنی مدت کیلئے ہوگا مگر اس وقت ان تمام اپوزیشن جماعتوں کے پاس اس کا کوئی واضح جواب موجود نہیں تھا۔

شہزاد اقبال نے کہا کہ تب تو یہ سب اپوزیشن میں تھے اور ان کی اولین ترجیح عمران خان کو ہٹانے کی تھی باقی معاملات پر ان کی توجہ کم تھی مگر عمران خان کو ہٹانے اور حکومت میں آنے کے بعد بھی یہ جماعتیں مل کر کوئی واضح لائحہ عمل بنانے میں ناکام رہی ہیں کہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہوگی یا قبل از وقت انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کیلئے شدید مشکلات ہیں،معاشی معاملات ہمارے سامنے ہیں، ڈالر کی قدر میں روز اضافہ ہورہا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں 43ہزار کی حد بھی گر گئی ہے، یہ حد پچھلے 2 ڈھائی سال میں نہیں گری تھی،ایسی غیر یقینی کی صورتحال میں آئی ایم ایف پیسے دینے کیلئے تیار نہیں ہے اور نا ہی کوئی دوست ملک آپ کی مدد کیلئے آئے گا کیونکہ کسی کو نہیں پتا اس حکومت نے کب تک رہنا ہے۔

شہزاد اقبال نے کہا کہ ایک ماہ حکومت کرنے کے بعد ن لیگ کو یہ اندازہ ہوگیا ہے کہ یہ معاملات ان کے قابو میں آنے والے ہیں نہیں اور ن لیگ میں یہ بھی گفتگو ہورہی ہے کہ اگر ایک سال حکومت کرلی گئی تو عوام کے سامنے تحریک انصاف کی بدترین کارکردگی کا بیانیہ بھی پیش نہیں کیا جاسکے گا وہ سارا ملبہ ان کے اوپر ہی گرے گا۔
 

First Strike

Chief Minister (5k+ posts)

عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لانے والوں اور ان کے سہولت کاروں کا مقصد پاکستان کو تباہ و برباد کرنا ہے
 

Salman Mughal

Minister (2k+ posts)
اصل سوال تو ماسٹر مائنڈ نیوٹرل سے پوچھنا بنتا ہے جس نے امریکی سپانسرڈ سازش یا مداخلت کے نتیجے میں رجیم چینج کرائی

I feel like thora time yeh Imported khud cheekkhh cheekkhh ker bolay gi ke haaan Saazish hui thee aur hamain Saaazish se he yeh government delai gayee hai -- matlab ke inkay saath double game hogaya hai
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Noon leak is known to ruin economy not to build it.

On the contrary PTI not only took bold/unpopular decisions but all economic indicators Like Revenue collection, exports, remittances, job creation, GDP etc went into positive as well.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور