اینکر مرید عباس قتل کیس کا ملزم عاطف زمان دوران سماعت فرش پر لیٹ گیا

8%D8%A7%D8%AA%DB%8C%D9%81%D8%B2%D9%85%D8%A7%D9%86.jpg

نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان دوران سماعت فرش پر لیٹ کر دہائی دیتے رہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں مقتول کے والد، مدعی، گواہ اور وکیل پیش ہوئے، اس موقع پر ملزم کو عاطف زمان کو بھی عدالت میں پیش کیا مگر ان کے وکیل محمد نوا ز غیر حاضر رہے۔

دوران سماعت ایک موقع پر کارروائی دلچسپ صورتحال اختیار کرگئی جب ملزم عاطف زمان کمرہ عدالت میں فرش پر لیٹ کر دہائی دینے لگے۔ ملزم نے زمین پر لیٹ کر کہا کہ میں اپنڈیکس کی تکلیف میں مبتلا ہوں اور میرے ڈاکٹرز نے مجھے فوری آپریشن کی ہدایات کی ہیں۔

ملزم کی دہائی پر عدالت نے اگلی سماعت سے قبل ملزم کا ضروری علاج کروانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر ملزم کو علاج کے بعد پیش کیا جائے ، عدالت نے یہ احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت کو 9 نومبر تک کیلئے ملتوی کردیا ۔

اینکر مرید عباس کی اہلیہ زارا نور نے ٹویٹ کر کے کہا کہ حیران کن طور پہ ملزم اور اسکے وکیل کی جانب سے "ماڈل کورٹ" میں بھی تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ میرے شوہر کا قاتل عاطف زمان اپنے گھر والوں کے ساتھ آرام سے بیٹھا سگریٹ پی رہا تھا، مجھے دیکھ کر طنزیہ مسکرایا اور جب عدالت میں حاضر ہوا تو پیٹ پکڑ کہ نیچے لیٹ گیا اور عدالت کو کہا مجھے Apendix کا درد ہے ڈاکٹر نے ایمرجنسی میں اوپریٹ کرنے کا کہا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر حیرانی نہیں ہوئی کیوں کی عاطف زمان جتنا بڑا مکار فریبی اور ڈھونگی ہے وہ سب جانتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1451498886737154050
واضح رہے کہ ملزم عاطف زمان نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس اور خضر حیات نامی اپنے کاروباری شراکت داروں کو 9 جولائی 2019 کو قتل کیا اور بعد میں خودکشی کی کوشش کی مگر ناکام رہا جس کے بعد اسے پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
He thought taking human life was a joke.
Now he will lay on the floor for life.
Stupid peace of shit why did he kill that kid.
Lanat on you.