این اے75: الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ ، پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم ؟

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام آباد: این اے 75 ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کا اعلان کردیا ۔ مسلم لیگ ن نے این اے 75میں ری پولنگ جبکہ پی ٹی آئی نے انتخابی نتیجہ جاری کرنے کی استدعا کی تھی ۔

ECPP.webp


تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر سلطان راجہ کی سربراہی میں فل بنچ نے این اے 75 ضمنی انتخاب سے متعلق کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت کی ، تحریک انصاف نے سینئر وکیل بیرسٹر علی ظفر علی اسجدملہی کی طرف سے وکالت کر رہے ہیں ۔ اس سے قبل سماعت میں ن لیگ کی امیدوار نے بیان حلفی اور تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا،


https://twitter.com/x/status/1364887616143822852
جس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود پولیس افسر ذوالفقار ورک کو نہیں ہٹایا گیا، 20پریزائڈنگ افسران کا غائب ہو جانا ایک شرمناک واقعہ ہے، حلقے کے عوام اور جمہوری عمل میں انتخابی فراڈ کیا گیا۔جواب میں کہا گیا کہ انتخابی عمل کی سازش میں ملوث تھے انکو سرکاری عہدوں سےہٹایاجائے، انتخابی عمل میں ملوث لوگوں کو مثالی سزائیں دی جائیں، مثالی سزائیں دینے سے آئندہ انتخاب میں الیکشن کمیشن کی رٹ قائم رہے گی۔

ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دستاویزات کمیشن پیش کیں اور دلائل میں کہا کہ ایس ڈی پی او کے خلاف پہلے ہی درخواست دے چکے، تقرری وتبادلوں پر پابندی کے باوجود ڈی ایس پی ذولفقارتعینات کئےگئے، الیکشن کمیشن نے ڈی ایس پی کو نوٹس بھی جاری کئے۔

وکیل نوشین افتخار نے کہاکہ ذوالفقارورک نے ووٹرزکوہراساں کیا،پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات پرعملدرآمدنہیں کیا، پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے فراڈکیا،الیکشن کمیشن نے ذوالفقارورک کوہٹانے کاحکم دیا،پنجاب حکومت اورآئی جی نے جان بوجھ کرضمنی انتخاب میں سازش کی،وکیل ن لیگ نے کہاکہ یہ ریاستی اتھارٹی کاکیس ہے،جس نےحلقے میں چند افرادکو لاکر فراڈ کیا گیا، فائرنگ کرکے ووٹرزکوپولنگ سٹیشن آنے سے روکاگیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کیاذوالفقارورک کونئے نام سے وہاں تعینات کیاگیا؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ پنجاب پولیس کاسرکلرساتھ لگایاہے، سلمان اکرم راجہ نے ذوالفقارعلی ورک کاسرکلرپڑھ کرسنایا،

وکیل ن لیگ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے باوجودایس ڈی پی اوکونہیں ہٹایاگیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ دو طرح کی دھاندلی کامنصوبہ تھا،پہلی سکیم فائرنگ سے ووٹرزکوڈراکرنوشین افتخارکی لیڈکم کی جائے،دوسری سکیم یہ تھی کہ پریذائیڈنگ افسران کے ذریعے نتائج تبدیل کیے جائیں،الیکشن کمیشن کااختیار 36 پولنگ سٹیشنزسے بھی زیادہ ہے،

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ درخواست کےساتھ ہم نے اس معاملے کانوٹس بھی لیا،ن لیگ نے مطالبہ نے کہاکہ یہ منظم سازش تھی جسے منظرعام پرلایاجائے۔ سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا گیا کہ پی اوزاور آپ کے فارم ایک ہی جیسے ہیں؟ جس پر سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی والوں نےکہا یہ ڈنڈے سوٹےکا الیکشن ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا گاؤں میں ویسے بھی ڈنڈے سوٹے چلتے ہیں۔

دوران سماعت پی ٹی آئی امیدوار کی دوران مہم کی تقاریرکی ویڈیو چلائی گئیں، وکیل ن لیگ نے کہا پی ٹی آئی امیدوار بار بار کہہ رہے ہیں یہ حکومتی الیکشن ہیں، خودچیف الیکشن کمشنرکیساتھ کوئی سرکاری افسر رابطے میں نہیں آیا، لاپتہ پی اوزکےپولنگ سٹیشن آر او دفترسے15 سے39 کلومیٹردور تھے۔

چیف الیکشن کمشنر سوال کیا کیا پی ٹی آئی کون لیگ کے پیش کردہ فارم 45 پر اعتراض ہے؟علی ظفر کا کہنا تھا کہ اپنے دلائل میں ن لیگ کے فارم 45 پر اعتراض کرونگا، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کیا 20کے علاوہ باقی پولنگ سٹیشنز پر ن لیگ جیتی ہے؟

جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بقیہ پولنگ سٹیشنز میں ن لیگ کی کامیابی کابہت کم مارجن سے ہےرکن الیکشن کمیشن نے کہا ویڈیو سے لگتا ہے ڈنڈے سوٹے کالفظ محاورےکے طور پر بولا گیا، جس پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پورےحلقےمیں فائرنگ جس نے بھی کی،ووٹرہراساں ہوئے۔

وکیل پی ٹی آئی علی ظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ بہتر تھا ریٹرننگ افسر نتائج کا اعلان کرتے، نتائج اعلان ہونےکےبعد ٹربیونل سےرجوع کیا جا سکتا تھا، جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ علی اسجد کےپارٹی سربراہ نے20 پولنگ اسٹیشنز پرپھرپولنگ کابیان دیا۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کسی پریزائیڈنگ افسر نےاغواہونے یا نتیجہ تبدیل کرنے کانہیں کہا،

انکوائری کرناالیکشن کمیشن نہیں ٹربیونل کا کام ہے، چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا ووٹرز کیلئےخوف و ہراس کی فضاہوتوکیاہوگا؟ رکن الیکشن کمیشن سندھ نے پوچھا 10پریذائڈنگ افسران کالاپتہ ہوناقانون کی خلاف ورزی نہیں؟ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ کمیشن کوپہلے قرار دینا ہوگا کہ پریزائیڈنگ افسران نے جھوٹ بولا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا عام انتخابات میں بھی فارم 45 کا مسئلہ سامنے آیا تھا، الیکشن کمیشن کو فارم 45 نہ ملنے کی شکایت نہیں آئی۔

دوران سماعت علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن میں بتایا مریم نواز نے رات ساڑھے12بجے ہی فتح کا اعلان کر دیاتھا، آر او کے پاس 500گز فاصلے سے نتیجہ بھی رات پونے 2 بجے پہنچا، فائرنگ ہر الیکشن میں ہوتی ہے اس لئے شکایت نہیں کی، پسرور کے ڈی ایس پی کوڈسکہ کااضافی چارج دیا گیا تھا۔

وکیل پی ٹی آئی علی ظفر کا کہنا تھا کہ الزام لگایا گیا عوام کو پولنگ اسٹیشنزسے دور رکھنے کی سازش کی گئی، کل کوہر الیکشن میں 4پستول چلا کر بعد میں ری پول کاکہا جائے گا، ووٹنگ کی شرح پوری دنیامیں مختلف ہوتی ہے، ہر علاقےکے ووٹرز کی مرضی ہے ووٹ ڈالیں یا نہ ڈالیں،

بڑے پیمانے پر بےضابطگی ہوئی نہ خواتین کوووٹ ڈالنےسےروکاگیا۔ علی اسجد ملہی نے مزید کہا ریٹرننگ افسر کو بار بار نتیجہ جاری کرنے کی درخواست کی، پولنگ ایجنٹس کے ذریعے نتیجہ مل چکا تھا، بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان نےبطور لیڈرکہا20پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ الیکشن پراعتراض نہیں، بطور امیدوار علی اسجد ملہی کو دوبارہ پولنگ پر اعتراض ہے۔

خیال رہے کہ20 فروری کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کو 20 پولنگ سٹیشن کے نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ہے جس کے باعث نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں، مکمل انکوائری اور ذمہ داران کے تعین کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جبکہ ڈی آر او مکمل انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر رہا ہے جس کے بعد نتیجہ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

الیکشن کمیشن نے تمام ریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری لگتی ہے، این اے 75 کے نتائج غیر ضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے، متعدد بار پرائزیڈنگ افسران سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج ریٹرنگ آفیسر نے روک دیئے گئے تھے ۔ریٹرنگ آفیسر کے مطابق حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔ اس حلقے کے کل 360 میں سے 337 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار کو تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد خان پر برتری حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار 97 ہزار 588 ووٹ جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملھی 94 ہزار 541 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔

 
Last edited by a moderator:

hello

Chief Minister (5k+ posts)
انت کا ایک دن ہوتا ہے ن لیگ کی بدمعاشیوں کو ادارے تحفظ دے رہے ہیں عدالتیں ہوں یا الیکشن کمیشن سب ن لیگ کو سپورٹ کر رہے ہیں کیا کبھی ایسے ہوا ہے پہلے الیکشن پر ہنگامہ اڑائی کرو پھر دوبارہ الیکش کروا لو واہ کیا منطق ہے الیکشن کمیشن نے اپنے آپ کو متنازعہ بنا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب ڈوڈو چارجر لمبی چھوڑے گی ایشاء میں کبھی ایسا فیصلہ نہیں ہوا اسمبلیاں ٹوٹ جانی چاہیے عمران خان کو استعفا دے دینا چاہیے
 
Last edited:

peaceandjustice

Chief Minister (5k+ posts)
ریٹرننگ افسر آر او اور اس کے حرام خور الیکشن کمیشن کے حواریوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں ان حرام خوروں کی وجہ سے ہمیشہ عوام کے ووٹوں کو چوری کرایا جاتا ھے ان حرام کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ اصل فساد کی جڑیں الیکشن کمیشن کے آر اوز افسران ہیں جو ہمیشہ اپنے کرپٹ آقاؤں کو سپورٹ کرتے آئے ہیں۔ان سب آر اوز ریٹرنگ افسران اور ان کے عملے کو جو جو دھاندلی میں ملوث تھے نوکریوں سے فارغ کیا جائے۔ اصل حرامی تو بچ گئے ہیں جنہوں نے جان بوجھ کر ڈسکہ کے الیکشن میں ڈارامہ رچایا۔
 

Jaanbaazkarachi

MPA (400+ posts)
چیف الیکشن کمشنر صاف لگ رہا ہے کے وہ پٹواریوں سے ملا ہوا ہے اور دوسرا اسکی جو چھترول سپریم کورٹ ہورہی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا تھا کے وہ اس طرح کا فیصلہ دیگا اور ویسا ہی ہوا، لیکن وہ ایک بات یاد رکھے کے پاکستان تحریک انصاف پہلے سے زیادہ ووٹ لیکر کامیاب ہوگی.
 

Hate_Nooras

Chief Minister (5k+ posts)
This is good.Brave decision.Voters were stopped from casting their votes cause of open firing and polling was slowed down intentionally.
Although both sides agreed that outside the 20, everything was fine. What happens if the Nooras lose again? Do we have another election? Just look at their humiliation in GB and what Maryam said there, Nooras need help to win, they have never won a single election without rigging
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
جن لوگوں نے الیکشن میں دھاندلی کی ان پر ری پولنگ کا خرچہ بطور جرمانہ ڈالنا چاہیے اور ان کو ان کے عہدوں سے ہٹانا چاہیے
 

Realpaki

Senator (1k+ posts)
Mulak ka paisa oar time zaya kia ja raha hey . Pakistan ke koi b adaalat aisi nahi jahan faisala sahi hota ho.

Supreme court ko dekh lo ya election commission ko dekh lo kahan loge sahi faisalay kertay hain.?
 
Last edited:

EngrHaseebShahid

Minister (2k+ posts)
There are videos of open firing happening in NA-75 city entire day and NA-75 city is historically a pml-n stronghold and closing polling to slow down the polling.NA-75 election is tainted.Brave decision by ecp.
Hello sir...i am also from NA 75.. for your correction wo kisi zamanay mai stronghold tha lakin ab ys PMLN k hath se nikal raha hy aur 18 march and 2023 mai nikal jaye ga...i bet you and gurantee you...bs phr again rona pitna na shuru kr dena jb haar jao gy IA
 

Diesel

Chief Minister (5k+ posts)
Although both sides agreed that outside the 20, everything was fine. What happens if the Nooras lose again? Do we have another election? Just look at their humiliation in GB and what Maryam said there, Nooras need help to win, they have never won a single election without rigging
it will be re-election until pml-n declared the winner in daska..
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
اسجد ملہی نے اپنے ہی لیڈر کے بیان سے یوٹرن لےلیا اور 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کروانے سے انکار کردیا
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
انت کا ایک دن ہوتا ہے ن لیگ کی بدمعاشیوں کو ادارے تحفظ دے رہے ہیں عدالتیں ہوں یا الیکشن کمیشن سب ن لیگ کو سپورٹ کر رہے ہیں کیا کبھی ایسے ہوا ہے پہلے الیکشن پر ہنگامہ اڑائی کرو پھر دوبارہ الیکش کروا لو واہ کیا منطق ہے الیکشن کمیشن نے اپنے آپ کو متنازعہ بنا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب ڈوڈو چارجر لمبی چھوڑے گی ایشاء میں کبھی ایسا فیصلہ نہیں ہوا اسمبلیاں ٹوٹ جانی چاہیے عمران خان کو استعفا دے دینا چاہیے
EvEYgfUXIAUowmy
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
اسجد ملہی نے اپنے ہی لیڈر کے بیان سے یوٹرن لےلیا اور 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کروانے سے انکار کردیا
اور نون لیگ نے ۲۳ پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ سے یو ٹرن لے لیا