ایوان فیلڈ فلیٹ کی دستاویزات دکھا دی جائیں تو مسئلہ حل ہوجائے:اطہر کاظمی

athar-kazmi-maryam-nawaz-ihc-case-end.jpg



ایوان فیلڈ فلیٹ کی دستاویزات دکھا دی جائیں تو مسئلہ حل ہوجائے، اطہر کاظمی

ایوان فیلڈ ریفرنس میں نائب صدرن لیگ مریم نواز کو بری کردیا گیا،اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ حقائق یہ ہیں کہ لندن کے فلیٹ آج بھی وہیں موجود ہیں، شریف خاندان وہاں رہتا ہے، وہیں سے سیاست ہورہی ہے۔

اطہر کاظمی نے مزید کہا کہ فلیٹ کب کیسے خریدے ایک بھی دستاویز نہیں دکھائی گئی، ان فلیٹ کی ملکیت نوے کی دہائی سے تبدیل نہیں ہوئی، بی بی سی کی دستاویزات کے مطابق نوے کی دہائی سے فلیٹ کی ایک ہی ملیکت ہے جبکہ حسین اور حسن نواز کہتے ہیں کہ انہوں نے فلیٹ دوہزار چھ میں لئے،نیلسن اور نیسکول اب بھی فلیٹ کو اون کرتے ہیں تو پھر دوہزار چھ میں فلیٹ کیسے خریدے؟

سینیئر تجزیہ کار نے کہا کہ ڈاکیومنٹس دکھا دیئے جائیں، کہا جاتا ہے کئی ہزار ڈاکیومنٹس ہیں، اگر صرف ایک ڈاکیومنٹ دکھا دیا جائے تو معاملہ حل ہوجائے، شریف خاندان ملک کا بڑا خاندان ہے، ان پر فلیٹ پر الزامات ہیں اور وہ اسی فلیٹ میں رہ رہے ہیں، وہیں سے سیاست کررہے ہیں، لیکن ڈاکیومنٹس نہیں دکھا رہے کہ کب اور کیسے فلیٹ خریدا گیا، اس ہی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں،


اطہر کاظمی نے کہا کہ جہاں تک یہ بات ہے کہ پراجیکٹ عمران خان تھا،تو کیا یہ پراجیکٹ یوگوسلاویہ سے بنوایا تھا،کس نے بنوایا تھا یہ پراجیکٹ، الزام لگاتے ہیں کہ عمران خان کو کوئی لے کر آیا تھا،اب جو خصوصی طیارے پر لائے جا رہے ہیں،ان کو کون لا رہا ہے؟اسحاق ڈار صاحب کو بھی لایا گیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بری کر دیا تھا، مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی تھی۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے عدالت میں کہا تھا کہ میں نے پہلے بتایا کہ نیلسن اور نیسکول کمپنیاں کب بنیں، پھر بتایا کہ ان کمپنیوں نے یہ پراپرٹیز کب خریدیں، انہوں نے انکار کیا کہ یہ پراپرٹیز 1993 سے ان کے پاس ہیں،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کمپنیز نے اس عرصے میں ضرور پراپرٹیز خریدیں، مگر وہ کہتے ہیں کہ 2006 میں قطری فیملی سے سیٹلمنٹ کے بعد ان کے پاس آئیں۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو 7 سال اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی، مریم نواز کو جرم میں معاونت کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی،ایون فیلڈ کیس میں ہی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو 10 سال قید کی سز اسنائی گئی تھی۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
یہ آج تک دسیدیں کب دے سکے ہیں؟؟

اور نوتھیئے کہتے ہیں حلال سے کمایا ہے؟؟؟

نوتھیوں کا حلال سے کیا تعلق؟؟

?