ایک اور کرکٹر میچ فکسنگ کا مرتکب، ہرقسم کی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا

zeehn1121.jpg


پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے کرکٹر ذیشان ملک کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1 کے تحت عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ذیشان ملک پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ میچ فکسنگ کے اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، لہٰذا پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی بھی تبصرہ نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ پی سی بی کا آرٹیکل 4.7.1 اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کسی شریک پر جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ یا (b) پی سی بی سمجھتا ہے کہ شرکا سے متعلقہ دیگر حالات غیر معمولی ہیں۔


آرٹیکل کے تحت یہ پی سی بی کا صوابدیدی اختیار ہو گا ، یا جہاں پی سی بی یہ سمجھتا ہے کہ کھیل کی سالمیت کو دوسری صورت میں سنجیدگی سے نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ شرکا کو عارضی طور پر معطل کرنے کا کوئی بھی فیصلہ شرکا کو تحریری طور پر بھیجا جائے گا۔

پی سی بی نے اپنے اس فیصلے کی ایک کاپی اسی وقت آئی سی سی اور نیشنل فیڈریشن کو بھی بھیج دی ہے۔