ایک ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنیوالے باپ بیٹی کی کہانی

bae11.jpg


کہتے ہیں علم حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی، اگر شوق اور جستجو ہو تو کسی بھی عمر میں انسان اپنے تعلیم کا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے والد نے بیٹی کے ساتھ پی ایچ ڈی کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی،والد نے بیٹی کے ہمراہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کا منفرد اعزاز اپنے نام کیا،ڈاکٹر مسعود خان نے میکا ٹرانکس جب کہ ان کی بیٹی ڈاکٹر نادیہ مسعود نے الیکٹریکل انجینیرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

پشاور کی یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانوکیشن میں اس وقت الگ ہی مناظر دیکھنے کو ملے جب والد اور بیٹی کو ایک ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری لینے اسٹیج پر پہنچے، والد نے بیٹی کو گلے سے لگایا۔

ڈاکٹر نادیہ مسعود خان نے کہا کہ پی ایچ ڈی ڈگری لینا آسان نہیں تھا مگر والد کی محنت اور سپورٹ کے باعث میں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی،والد کے ساتھ پی ایچ ڈی کرنا فخر کی بات ہے۔

والد نے کہا کہ ان کیلئے یہ باعث فخر ہے کہ بیٹی ڈاکٹر نادیہ کے ساتھ ایک ہی کانووکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی،بیٹیوں اور بیٹوں میں فرق نہ کریں،دونوں کویکساں سپورٹ کریں،پی ایچ ڈی ڈگری لینا اسان کام نہیں لیکن بیٹی نے محنت کی اور اس محنت کا صلہ انہیں مل گیا،کچھ گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے انہوں نے بروقت پی ایچ ڈی ڈگری مکمل نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر والد اور بیٹی کو خوب سراہا جارہاہے، اسما آفریدی نے لکھا کہ یہ فخر کی بات ہے۔
https://twitter.com/x/status/1503388627165921284
ثنا یوسفزئی نے لکھا کہ والد اور بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کی طاقت ور تصویر۔

https://twitter.com/x/status/1503744773026365461
ڈاکٹر فراز یوسفزئی نے دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/x/status/1503755046579748864
شجاع نے لکھا کہ میں ذہین والد اور بیٹی کیلئے بہت خوش ہوں ،تعلیم کی کوئی قید نہیں ہوتی، یہ ان کے خاندان کیلئے بہترین تجربہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1503976983369326592 وجیہ صاحب نے مبارکباد دی اور کہا یہ متاثر کن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1503787056341860358
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Maa Shaa Allah.
Wish them well and pray for their further success in their endeavors to pursue their academic and other goals in their lives.
May Allah help them and have His Mercy on them.
Aameen.