ایک گاڑی کو چلانے والے چار ڈرائیورز ہوں تو گاڑی کیسے چلے گی؟ سراج الحق

4sirajulhaqchaarwazirazam.jpg

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حیران ہوں، حکومت چلانے والے چار وزیراعظم ہیں، اس وقت آصف زرداری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف وزیراعظم ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اگر ایک گاڑی کو چلانے والے چار ڈرائیورز ہوں تو گاڑی کیسے چلے گی؟ عدم اعتماد لانے سے قبل شہباز شریف سے کہا تھا کہ یہ نہ کریں کیونکہ آپ عمران خان کو شہید بنا رہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا مولانا فضل الرحمان سے اپیل ہے سود کے نظام کے خاتمے کیلئے کام کریں، مولانا فضل الرحمان صاحب! آپ کا تو ایجنڈا یہی تھا، آپ نے کہا تھا حکومت ملتے ہی سودی نظام کا خاتمہ کروں گا، ہماری سیاست مزدوروں، کاشتکاروں، اور غریبوں کی سیاست ہے۔


امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا دو مرتبہ صوبہ خیبرپختونخوا کا وزیر خزانہ رہا ہوں، میں نے بینک سے سود فری نظام چلایا ہے، دو دن قبل پنجاب میں مسلم لیگ کی حکومت تھی اب اللہ کو علم ہے کس کی حکومت ہے؟ حیران ہوں گلہ کس سے کروں، مطالبہ کس سے کروں؟ سندھ میں پی پی ، پنجاب میں ن اور کے پی میں پی ٹی آئی سود کا خاتمہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام ایسے نہیں چل سکتا، بہت سارے مغربی ممالک میں سود ختم ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں جو کچھ گزرا وہ آئندہ نہ گزرے، ہم سود فری پاکستان بنانا چاہتے ہیں، آئندہ بجٹ سود فری بجٹ ہونا چاہئے۔
 
Advertisement

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
مولوبی جی کنڈیکٹر آپ بن جاؤ ٹکٹ تو کے پیسے آپ کے پاس ہی آئیں گے۔ ویسے اس اس عنقریب کریش ہونے والی فلائٹ کا پائلٹ باجوہ ہے اور کو پائلٹ گوجر خانی ٹرانس جینڈر اور ڈریگن کوئین ہے اس لئے نا ہی بیٹھو اس فلائٹ میں تو بہتر ہے
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
🤣🤣🤣🤣🤣

بات تو ٹھیک کہہ رھا ہے ، اور پھر گاڑی بھی ایسی ہو جس کے انجن اور پسٹن میں پچھلے چار سال سے نسوار کی پچکاریاں ماری جاتی رہی ہوں ۔ تعجب تو بنتا ہے ۔ 🤣 ۔
 

Chocolate_Starfish

Chief Minister (5k+ posts)
🤣🤣🤣🤣🤣

بات تو ٹھیک کہہ رھا ہے ، اور پھر گاڑی بھی ایسی ہو جس کے انجن اور پسٹن میں پچھلے چار سال سے نسوار کی پچکاریاں ماری جاتی رہی ہوں ۔ تعجب تو بنتا ہے ۔ 🤣 ۔
ronay say kya faida. American conspiracy main participation ka kuch tu faida hoga
 

mian_ssg

MPA (400+ posts)
کیا آپ نے ان کو یہ سمجھایا تھا جب یہ آپ کے پاس منصورہ تشریف لائے تھے۔
کوئی اس وقت کا بیان ہو تو برائے مہربانی شئیر کریں۔
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
کیا آپ نے ان کو یہ سمجھایا تھا جب یہ آپ کے پاس منصورہ تشریف لائے تھے۔
کوئی اس وقت کا بیان ہو تو برائے مہربانی شئیر کریں۔


یہ جماعت منافق کا سربراہ ہے ..ہمیشہ کرپٹ کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے ..کے پی کے میں حکومت کا اتحادی ہوتے بھی اپوزیشن کا ساتھ دیتا تھا ..یہ جب بھی بولتا ہے ..پتا نہیں مجھے کیوں غصہ آجاتا ہے
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
مولبی جی دے کہن دا مط بل اے چار بیویاں تے اک خاوند باجوہ
تے فیر پنچر تے اک خاُوند باجوے نے ہی ہونا اے
 
Sponsored Link