ای سی سی اجلاس میں پی آئی اے کیلئے کروڑوں ڈالر منظور

13%D8%B9%DA%86%DA%86.jpg

ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹر بینک میں ایک ڈالر فروخت کرنے پر ڈالر کی قیمت سے ایک روپیہ اضافی ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر فروخت کرنے والی منی ایکسچینج کمپنیوں کو مراعات دینے کی منظوری دی گئیں ہیں، اس کے علاوہ انٹربینک میں جو بھی ڈالر ایکسچینج کروائے گا اسے انٹربینک ریٹ سے ایک روپیہ اضافی ملے گا۔

ای سی سی اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کیلئے14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی بھی منظوری دی گئی ہے، یہ رقم پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کو دی جائے گی اور اس رقم سے روز ویلٹ ہوٹل کے مالیاتی امور چلائے جائیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کے قرضے کی ادائیگی کی مدت بڑھا کر 31 دسمبر 2024 کردی گئی ہے، ہوٹل142 ملین ڈالر کا قرض اور سود کی رقم کو 2 سال کی مدت میں قسطوں کے ذریعے اتارے گا۔

اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایک بزنس پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے، سمبڑیال تاکھاریاں موٹروے کیلئے ای سی سی نے8 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔