اے آر وائی،نیوز ہیڈ: عماد یوسف کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا:اہلیہ شازیہ

ary-news-ammad-yf-ast.jpg


اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر نفسیات ڈاکٹر نوشابہ نے بتایا کہ عماد یوسف کی اہلیہ نے بتایا رات 20 لوگ گھر میں گھسے اور 20لوگوں نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی،اہلیہ نے کہا یہ گرفتاری نہیں اغوا ہے۔

ماہر نفسیات ڈاکٹر نوشابہ نے بتایا کہ عماد یوسف کی اہلیہ شازیہ سے بات ہوئی وہ بہت ڈری ہوئی ہیں، بچے بھی ٹراما میں ہیں، میں سمجھتی ہوں اس طرح کی گرفتاری غلط ہے، ان کی اہلیہ بھی یہ ہی کہتی رہیں کہ یہ گرفتاری نہیں اغوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1557257019328978946
سندھ پولیس نے اے آر وائی نیوز کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ عماد یوسف کو میمن گوٹھ تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عماد یوسف کو میمن گوٹھ تھانے کے انویسٹیگیشن آفیسر کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، اور ممکنہ طور پر انھیں ملیر کورٹ میں پیش کیا جائے گا،عماد یوسف کی گرفتاری سے صرف ایک گھنٹہ قبل ایف آئی آردرج کی گئی تھی،عماد یوسف کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال، ارشد شریف، خاور گھمن، اور عدیل راجہ کے نام بھی شامل ہیں، یہایف آئی آر میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت درج کی گئی ہے۔