اے آر وائے،عمران خان پر الزامات،نجی چینل کا مریم نواز کو جواب

ary-news-and-maryam-pp.jpg


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سلمان اقبال کو 40 ارب روپ کا فائدہ پہنچایا۔ یہ اس کی اور وہ اسکی پشت پناہی اس لئے کر رہے ہیں کہ دونوں چوری میں برابر کے حصہ دار ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ فتنہ اس میڈیا کو بھی گالیاں دیتا ہے جس میڈیا نے اس کو عمران خان بنایا جس میڈیا نے اس کی دن رات خالی کرسیوں کے جلسے دکھائے جس میڈیا نےجانبدار کوریج دی آج یہ ایک میڈیا چینل کو چھوڑ کر جس کا نام اے آر وائی ہے اس کے علاوہ سب کے پیچھے پڑ گیا ہے۔

دوسری جانب اے آر وائے کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی دھمکیوں نے اے آر وائی نیوز کے ہزاروں کارکنوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مریم نواز کے الزامات اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں، چینل کا کام مسائل اجاگر کرنا اور سچ دکھانا ہے، ہم حق کا فریضہ جاری رکھیں گے۔


انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر کسی ورکر کو نقصان ہوا تو مریم نواز کے خلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے۔ یہی نہیں صحافتی تنظیموں اور پریس کلبز نے بھی مریم نواز کے اس بیان کی مذمت کی ہے، پی ایف یو جے کے نائب صدر لالہ اسد پٹھان نے کہا کہ مریم نواز کی ماضی کی آڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں کہ وہ کیسے میڈیا مالکان کو ڈکٹیٹ کرتی تھیں، میڈیا آئینہ ہے جو کروگے وہی دکھائے گا۔

صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی اور سیکریٹری رضوان بھٹی نے بھی کہا کہ سیاست میں میڈیا اداروں کو نہ گھسیٹا جائے، لیڈر اپنی سیاست سے میڈیا مالکان اور اداروں کو دور رکھیں، صحافی غیر جانبدار ہوتے ہیں، جو دیکھتے ہیں وہی رپورٹ کرتے ہیں۔

کے یو جے کے سیکریٹری جنرل فہیم صدیقی نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو دھمکیاں بالکل برداشت نہیں کریں گے، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو، جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی نے مذمتی بیان میں کہا کہ ن لیگی قائدین بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر میڈیا پر الزامات لگا رہے ہیں، اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کی بجائے ن لیگ میڈیا کو دھمکیاں دے رہی ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Calibri jhooti is a notorious liar and blackmailer.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور