بابر اعظم نےانٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ بھی شروع کردی،مداح حیرت میں مبتلا

9babarbowl.jpg

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کا آغاز کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ میں جاری بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا پہلا اوور کروایااور انٹرنیٹ پر کرکٹ شائقین کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

ڈھاکہ کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کرکٹ شائقین اس وقت حیرت میں مبتلا ہوگئے جب چوتھے روز کے کھیل کے دوران بابراعظم 26واں اوور کروانے کیلئے خود گیند پکڑ کر سامنے آگئے۔

بابراعظم نے اپنے پہلے بین الاقوامی اوور کےد وران صرف ایک رنز دیا ، بابراعظم باؤلنگ کے دوران ایک کھلاڑی کو پویلین پہنچاتےپہنچاتے رہ گئے، بابراعظم نے بیٹنگ کے شعبے میں تو دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے مگر بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرکے انہوں نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔

بابراعظم نے رائٹ آرم اسپن بولنگ کی اور بنگلہ دیش کے بیٹسمین کو کافی مشکلات کا شکار کیا، باؤلنگ کے دوران بابراعظم کی گیند پر سلپ پر کیچ ڈراپ ہوگیا ورنہ اپنے پہلے اوور میں ہی بابراعظم ایک وکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی شامل ہوسکتے تھے۔

سوشل میڈیا پر بابراعظم کی باؤلنگ کےچرچے بھی شروع ہوگئے ہیں اور صارفین ان کی بہترین باؤلنگ کی داد دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1468230174282027020
https://twitter.com/x/status/1468201269298819072
https://twitter.com/x/status/1468224437120118785
https://twitter.com/x/status/1468186361022889988
https://twitter.com/x/status/1468165942257623042
https://twitter.com/x/status/1468166784758939650
https://twitter.com/x/status/1468182176919212032
https://twitter.com/x/status/1468169656787603456