بابر اعوان کا اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے شہباز شریف کا پلان فراڈ قرار

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد: بابر اعوان نے اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے شہباز شریف کا پلان فراڈ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کا اختیار سمندر پار پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے، حزب اختلاف آئین سے کھلواڑ نہ کرے، اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ میں آکر بات کریں، پتلی گلی سے نہ نکلیں، مذاکرات کیلئے درواز کھلے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے 2 بار پارلیمان کی بالادستی کو ماننے سے انکار کیا، حکومت پارلیمنٹ کو سپریم سمجھتے ہوئے قانون سازی کرنا چاہتی ہے، پاکستانی جس بھی خطے میں ہو ووٹ اس کا حق ہے، شہباز شریف چاہتے ہیں ایک کروڑ پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کر دیا جائے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق غیر مناسب بات کی گئی، تارکین وطن سے عمران خان کا وعدہ تھا ووٹ کے حق میں شریک کریں گے، اپوزیشن سودے بازی چھوڑ دے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا میں گارنٹر ہوں، نواز شریف کو واپس لاؤں گا، آپ دوسروں کو نصیحت، خود میاں فصیحت بنے ہوئے ہیں، شہباز شریف کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ اپوزیشن لیڈر رہیں، ان کو اصلاحات، صاف شفاف انتخابات میں کوئی دلچسپی نہیں، ان کو سب سے بڑی رکاوٹ وزیراعظم نظر آتے ہیں، یہ عدالتی فیصلوں کو بھی نہیں مانتے، نواز شریف متحدہ بانی تو بن سکتے ہیں، نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتے۔

https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/608180
 
Last edited by a moderator:

akzack

Politcal Worker (100+ posts)
When it is stated in constitution then why you need to talk to opposition and what funk this Election commission so axsi bastard