باجی!فنڈنگ چھوڑو،تازہ ترین آڈیولیک پرروشنی ڈالو،شہزاداکبرکامریم نوازکوجواب

10marnwazshahzadakbr.jpg

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے الیکشن کمیشن کی فارن فنڈنگ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد عمران خان اور تحریک انصاف پر لفظی وار کردیئے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز شریف نے کہا کہ دوسروں پر چور چور کے الزام لگانے والے کی جب اپنی تلاشی لی گئی تو اس کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا۔

https://twitter.com/x/status/1478373481909829636
انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں سے فنڈ کے نام پر مال اینٹھنا،پھر اس کو عیاشی کے لیے استعمال کرنا اور چوری چھپانے کیلئے جھوٹ پہ جھوٹ بولنا، کیا پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران آیا؟

مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نا صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور انکی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1478373690907807752
رہنما ن لیگ نے کہا کہ پے درپے انکشافات،لیکس اور ثبوتوں کےانبار عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں،اتنے سنگین فراڈ اور سکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے۔

مریم نواز نے کہا کہ انصاف کے نام پر پاکستان کو دھوکہ دینے والے عمران خان کا بھانڈہ بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے۔ کون جانتا تھا ثاقب نثار کے صادق و امین کا چہرہ اتنا بھیانک نکلے گا، اس بھیانک چہرے پر پردہ ڈالے رکھنے پر الیکشن کمشن کے سابق عہدیدار بھی جوابدہ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1478375544848793605
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فنڈنگ کو چھوڑیں یہ قصہ ہم دو سالوں سے سن رہے ہیں، آپ اپنی تازہ ترین آڈیو لیک پر ذرا روشنی ڈالیں۔

https://twitter.com/x/status/1478376323550785536
شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ پریس کانفرنسز میں دوسروں کی آڈیو ویڈیوز چلانے والے آج ٹویٹ پر بھی جواب نہیں دے رہے، آپ نے لفافے سے ٹوکری تک خود کمال دکھایا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے 31 کروڑ روپے کی فنڈنگ سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائی ہیں۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
رنڈی مریم جاسم کا اصل موضوع سے "توّجہ ہٹانے" کی ناکام کوشش۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 
Last edited: