بادشاہت ،جمہوریت ،عقائد،انسانی بقاء

Sarfraz1122

MPA (400+ posts)
اگر ہم ماضی او ر حال دونوں میں دیکھیں تو، ا فغانستان ،سوڈان ،نائجیریا ،شام .لیبا ، صومالیہ ،عراق ،ایران اور دوسرے مسلمان ممالک ہر وقت خانہ جنگی کی زد میں رہتے ہیں -وجہ صاف ظاہر ہے -یا تو یہ لڑائی مسلک کی بنیاد پر ہے اور یا حکومت پر قبضہ کرنے کے لئے مختلف گروپوں میں خانہ جنگی -اور اس لڑائی میں لاکھوں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں -

آخر مسلمان معاشروں میں انتہا پسندی کی وجہ کیا ہے -??

تو اس کا جواب اتنا ہے کا ہمارے لئے انسان کی جان سے زیادہ عقیدے اہم ہیں-جیسے کے ہمارے معاشرے میں یہ فتوے عام پاۓ جاتے ہیں کے فلاں شیعہ ہے اسے مار دو فلاں احمدی ہے اسے مار دو فلاں گستاخ ہے اسے مار دو -اور شیعہ کے زیر اثر ملکوں میں سنی زیر عتاب آتے ہیں -
ہم اگر آج سے کچھ صدیاں پیچھے جایں تو دنیا میں بادشاہوں کی حکومت ہوا کرتی تھی -جب کوئی بادشاہ کی بیعت نہیں کرتا تھا تو اس کی سزا موت ہوتی تھی اور قرآن میں بھی حکومت وقت کو نہ ماننے والوں کو فساد پھیلانے والا کہا گیا ہے اور اس کی سزا موت یا جنگ ہی بتائی گئی ہے -اور اگر کوئی دوسرا حکومت حاصل کرنا چا ھتا تو اسے جنگ کے ذریے ہی حکو مت مل سکتی تھی -اگر آپ دنیا کی تاریخ پڑھیں تو یہ چیز سامنےآ ے گی- کہ دنیا میں لوگ مذہب اور حکومت کے لئے ایک دوسرے کو قتل کرتے رہتے تھے -اس تناظر میں مسلمانوں کی ١٤٠٠ سال کی تاریخ مسلمانوں کی آپس کی لڑائیوں سے بھری پری ہے -یہی حال باقی دنیا کا ہے -

لیکن اب دنیا بدل چکی ہے اب حکومت میں انے کے لئے جنگ نہیں کرنی پڑتی بلکہ ڈیموکریسی اور دوسرے نظام آ گے ہیں -جس میں انسانی جان بھی ضائع نہیں ہوتی-اور لوگ الفاظ اور دلیل سے لڑتے ہیں نہ کے تلواروں سے -

لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگ عقیدوں کی لڑائی صرف زبان اور دلیل سے لڑیں تاکہ انسانی جان کو بچایا جا سکے -
اور اگر کو ی مختلف عقیدہ اختیار کرتا ہے -یا دوسروں کے عقائد پر سوال اٹھاتا ہے تو اس کا جواب زبان اور دلیل سے دیں -اور اگر دنیا میں لوگ صرف عقیدوں پر لوگ لڑنا سٹارٹ کر دیں تو دنیا میں کوئی بھی انسان امن کی زندگی نہیں بسر کرسکتا------​
 
Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اخوان ڈیموکیسی کے ذریعے حکومت میں آئے لیکن ڈیمورکیٹ امپائر کو ان کو حکومت پسند نہیں آئی. پس ثابت ہوا ڈیموکریسی کے ذریعے حکومت میں
آنے کے لئے طاقت کی ضرورت ہوتی ہے

ترکی میں بھی یہی کچھ ہوا موجود قیادت اور ان اقابرین نے اپنی طاقت پہلے ثابت کی پھر جمہوریت کے زریعے حکومت بنائی. ماضی میں ان کی حکومت بھی ڈیموکریٹ ایمپائر کے تعاون سے گرا دی جاتیں تھی
 
Last edited:

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)

کس دنیا کے باسی ہو، شہنشاہو؟؟
اب لوگ ایک دوسرے سے لڑتے نہیں، بس روٹی چھین لیتے ہیں، چاہے جمہوریت ہو یا آمریت

دلیل‘، ‘مہذب زبان‘، ، ایسی باتیں وہاں ہوتی ہیں جہاں پیٹ بھرے ہوئے ہوں ، لوگ تعلیم یافتہ ہوں، اور وہ تعلیم ان کو بات کرنے کا سلیقہ سکھائے‘

یونان میں دو سال میں تیسری جمہوری حکومت آ گئی ہے، اور کل کی خبر یہ تھی کہ وہاں عورتیں، ایک وقت کے کھانے کے لیے جسم فروشی کرتی ہیں

Sarfraz1122

MPA (400+ posts)
akhwaan ke saath bura hoa... lekin akhwan ne hathyron ka istimaal bhi kia...
apnay aap ko hathyaron aur tashdud se paak karain aur dobara koshish karain.....
 
Sarfraz1122

MPA (400+ posts)
Greece have some problems but dont worry ..they are still better then india pakistan...
they will come out of crisis...
 
Sarfraz1122

MPA (400+ posts)
و لوگ یہ بات کہتے ہیں کے بادشاہت یا خلافت اسلامی ہے اور جمہوریت اسلامی نہیں ہے تو پھر وو ان کو منافقت چھوڑنی چائے اور
یہ علان کرنا چاہیے کہ
١-گدھا اور گھوڑا اسلامی سواری ہے اور کار اور موٹر سائیکل اسلامی
سواری نہیں ہے
٢-تصویر اور ویڈیو اسلامی نہیں ہیں -
٣-صرف کلونجی اور حکمت کا علاج اسلامی ہے اور جدید میڈیکل سائنس اسلامی نہیں ہے اور حرام ہے -
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جو لوگ اپنے اخروٹ نما دماغ کو حلال حرام کا معیار ناپنے کے لئے تکلیف دے رہے ہیں ان بیوقوفوں سے عرض ہے مسلمان عربوں نے کھجوریں کھانا اور اونٹ کی سواری اس لئے چھوڑ دی تھی کے مشرکین ایسا کرتے تھے. بیوقوفو اپنی علمیت نا جھاڑو لیکن تمہاری خوش فہمی جب تک تمھارے بھانڈا نا پھوڑ دے تمہیں چین سے نہیں بیٹھنے دیتی
 
Mojo-jojo

Minister (2k+ posts)

جمہوریت ہو کہ اور کوئی نظام انسان کے بنیادی مسائیل اگر حل نہ ہوں اور طاقتور کمزورں کو جانوروں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور کردیں تو ایسا ہر نظام ایک ظالم اور نا پسندیدہ نظام ہے
 
1102732971-2.gif
 
Sarfraz1122

MPA (400+ posts)
جو لوگ اپنے اخروٹ نما دماغ کو حلال حرام کا معیار ناپنے کے لئے تکلیف دے رہے ہیں ان بیوقوفوں سے عرض ہے مسلمان عربوں نے کھجوریں کھانا اور اونٹ کی سواری اس لئے چھوڑ دی تھی کے مشرکین ایسا کرتے تھے. بیوقوفو اپنی علمیت نا جھاڑو لیکن تمہاری خوش فہمی جب تک تمھارے بھانڈا نا پھوڑ دے تمہیں چین سے نہیں بیٹھنے دیتی

Bhai sb yeh fasial kur lo ke akhroot wala dimgh kis ka hai?
Jis banday ko miswaak main tu sunnat aur sawaab mil jai...lakin tooth brush main na hi sunnat milay aur na hi sawab ...
Dimagh tu us ka kharab hai ....mera nahi......
Aur dosri baat kia aap londian bananay aur ghulaam banamay walay daur ka islam chatay hain..????

Aaj musamaam ummha ki lakeer ki faqeeri ka yeh haal hai..ke kisi ghareeb ki beti se koi bhi taqatwar jansi ziadti kur le tu khabi 4 gawah miltay hain aur na khabi saza ho sakti hai..

Lakin tohheen na bhi hoi ho hazaron gawah mil jatay hain
 
Sarfraz1122

MPA (400+ posts)
Musalmano ki tabhai ki asal wajha........

اسلام کے آغاز سے کچھ صدیوں بعد حدیث کی کتب لکھی گیں -محدثین نے لوگوں سے پوچھ کر حدیثیں لکھی گئیں -ان میں بہت سی حدیثیں
من گھڑت ،سیاق و سباق سے الگ لکھی گئیں -محدثین نے اسلامی تاریخ کے ایک بہت اہم حصے کو کتاب میں محفوظ کیا -لیکن بعد میں انے والے مسلمانوں نے اس کو حرف آ خر ہی سمجھ لیا - انہں احادیث کو سامنے رکھتے ہوے قرآن کی غلط تشریحات کی گیں -اس سب کے نتیجے میں مسلمان معاشرہ جمود کا شکار ہو گیا -مسلمانوں کو سائنس سے نفرت ہونے لگی -مسلمان سائنس دانوں کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا -اور صرف قرآن حدیث کی تعلیم کو ہی تعلیم کا نام دیا گیا -اس سارے عمل میں مسلمان حکمران اور علماء شرکت دار راہے -حب
کے دوسری طرف یورپ میں انقلاب برپا ہو گیا -وہاں پر پوپ اور کلیسا کی اجرا داری ختم ہونے لگی -اور یورپ کے. لوگ تعلیم و ٹیکنالوجی میں بہت آگے نکل گے -
جن لوگوں کو اسلام نے ظلم سے آزاد کروایا آج وہی لوگ مذہبی ٹھیکیداروں کے من پسند احادیث اور قرآن کی غلط تشریحا ت کے غلام
بنے ہوے ہیں -یہ غلامی ظالم حکمرانوں کو اپنا اقتدار برقرار رکھنے ،میں مدد دیتی ہے .......
اب مسلمان یورپ،چین ،جاپان ،کوریا کے اس معاشرے کو کفر سے تشبہیہ دیتے ہیں -جو کے اصل میں کفر کا نظام ہے ہی نہیں .بلکہ کفر کا نظام تو مذہبی ٹھیکیداروں یا ظالم حکمرانوں کا نظام ہوتا ہے -جہاں پر ہر سچ کا انکار کیا جاتا ہے -اور آزادیاں دبائی جاتی ہیں- یورپ کے لوگ تو پہلے ہی پوپ اور کلیسا کو شکست دے کے ہیں صرف چند عبادات ،اور روسومات کا کے علاوہ اب مذہب کا یورپ کی اکثریت آبادی میں کوئی عمل دخل نہیں -اب یورپ میں کافی حد تک قانون ،انصاف ،تعلیم ،حق راۓ دہی کی آزادی ،انفراردی آزادی ،ٹیکس کا صحیح استعمال ،جمہوریت ،مذہبی آزادیاں ،بوڑھے لوگوں اور معذروں کے حقوق ،انسانی حقوق کی کوششیں ،جانوروں کے حقوق ،ماحول کو بچانے کی کوششیں ،مزدوروں کے حقوق .....اور ارتقا کا یہ عمل روکا نہیں بلکے آگے جا رہا ہے -
ایک بات تو تسلیم کرنی چائیے کے آج دنیا میں انتہا پسندی صرف مسلمانوں میں ہی نہیں ،بلکہ انتہا پسند ہندو ،انتہا پسند یہود وغیرہ بھی مو جود ہیں .لیکن مستقبل انتہا پپسندوں کا نہیں بلکہ امن پسندوں کا ہے
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Bhai sb yeh fasial kur lo ke akhroot wala dimgh kis ka hai?
Jis banday ko miswaak main tu sunnat aur sawaab mil jai...lakin tooth brush main na hi sunnat milay aur na hi sawab ...
Dimagh tu us ka kharab hai ....mera nahi......
Aur dosri baat kia aap londian bananay aur ghulaam banamay walay daur ka islam chatay hain..????

Aaj musamaam ummha ki lakeer ki faqeeri ka yeh haal hai..ke kisi ghareeb ki beti se koi bhi taqatwar jansi ziadti kur le tu khabi 4 gawah miltay hain aur na khabi saza ho sakti hai..

Lakin tohheen na bhi hoi ho hazaron gawah mil jatay hain
دماغ ان کا بھی خراب ہے جو مسواک کو اسلامی اور ٹوتھ پیسٹ کو غیر اسلامی قرار دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں
آپ کے شاہ بھی مانتے ہیں کے جس دور کو ان کے غلام لونڈیوں اور غلاموں کا دور کہتے ہیں مسلمان تعلیم و تحقیق میں سب سے آگے تھے. میں اس دور کی بات کرتا ہوں

کیا باقی جرم ثابت ہو جاتے ہیں جہانزیب کے قاتلوں کو سزا ملی. کچھ ہفتے پہلے ایک اور قتل خبروں کو زینت بنا رہا بیٹیوں کی ماں کو انصاف ملا

انتظامیہ، افسر شاہی، عدلیہ اخروٹوں کے ہاتھ میں ہے اور الزام اسلام پر
 
Beta yeh saray government ke zalim aur afsar molvion aur peeron ko chanday detay gain aur in ko khoob paisa khilatay hain...
Yeh zalim loog kisi ghareeb ki bachi se ziadti kartay hain aur phir 4gawah walay islami qanoon ka faida utha kur baro ho jatay hain...
Molvi in kw muhafiz hain dushman nahi....
Yeh loog islami deat ke qanoon ke mutabik khoon ke baldy paisa phenk detay hain...
Hai koi is zulam ke nizaam ko roknay walaa..

Thumaray pati bhai talibaan aur daisha walay
Choti umar ki larkion se shadi karna aur
Londion bana kur un ke saayh begaur nikah ke sex karna bilkul islam ke mutabik samjhtay hain ......
Aur suunat nabi sahaba samjhtay hain ...
Akhir aap kis daur main zinda ho?????????????
 
چاچو تم اپنے اخروٹی دماغ سے جو چاہے مرضی سوچ لو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے. اگر کوئی حقیت ہے تو منتخب نمایندوں سے رابطہ کرو. نظام تمارا خراب ہے لبرل سیکولر جمہوریت اسے درست کرو

اپنے سیکولر لبرل نظام کی خبر لو جس کی ناک کے نیچے کم سن بچوں اور عورتوں کی عالمی تجارت جاری ہے. دوسروی طرف جسم فروشی کو صنعت کا درجہ دے کر حکومتیں ٹیکس لیتی ہیں اور لونڈیاں پیسوں کے عوض بکتی ہیں. یہ ہے تمارا دور، چاچو
 
meray sochnay na sochnay se kia faraq parta hai...dunia main jo ho raha hai sub ke samnay hai....
 
Sarfraz1122

MPA (400+ posts)
دنیا کے معاملات کے فیصلے نیٹو اور اقوام منافقه کے ویٹو کرتے ہیں ذمہ داری مسلمانوں پر
musalmaan tu bohat hi masoom kaum hain...yeh jo molvi masjdon,amam barghhon, main nafrat phelatay hain aur mazhab kla karobaar karaty hain ... chand per tu ja anhi sakaty aur "chand per azan ki awaz ayi jesi funny batain kur ke islam ka naam roshen kartay hain.....yeh jo aap ki school ki nisaab main jhoot ko such bana kur batia jata hai...
yeh bhi dosron ki saazish hai naa...
subhanaallah
 
معصومیت غیر مسلموں اور سیکولر مسلموں پر ختم ہے. انھے عراق میں ڈبلیو ایم ڈیز نظر آئے پندرہ سال بعد تک ایک سوئی بھی نا مل سکی. عراق میں جن سے لڑ رہے ہیں شام میں انھے اسلحہ فراہم کر رہے ہیں. آئے دن سیاہ فام سرکاری غنڈوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں. سکولوں، شاپنگ مالز میں گولیاں برسانے والوں بھی مولوی مدرسے سے متاثر ہوتے ہیں. میڈیا کے ذریعے مقامی مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے کون ہوتے ہیں جناب
 
Last edited: