بادی النظرمیں اسٹیکرکو بہانہ بناکر ورکرز نے منیجر پرحملہ کیا:ابتدائی رپورٹ

crime-scen-sailkot.jpg


سیالکوٹ واقعہ،ابتدائی رپورٹ وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش

سیالکوٹ میں غیر ملکی فیکٹری منیجر کے قتل کے واقعےکی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق غیرملکی فیکٹری مینجر نے مشینوں پرلگے اسٹیکرزہٹانے کا کہا جن پرمذہبی عبارات درج تھیں،بادی النظرمیں اسٹیکرکوبہانہ بناکر ورکر ز نے منیجرپرحملہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مینجر کے ڈسپلین کی وجہ سے ورکرز غصے میں بھی رہتے تھے،واقعےسےقبل کچھ ورکرزکوکام چوری اورڈسپلن توڑنےپرفارغ بھی کیاگیا۔تشدد کا واقعہ صبح گیارہ بجئ شروع ہوا، فیکٹری مینجر نے غیر ملکی مہمانوں کے دورے کے لئےصفائی کےانتظامات بہترکرنےاورمشینوں پر لگے اسٹکرز اتار بھی اتارنے کی ہدایت کی جن پر مذہبی عبارات درج تھیں۔

مذہبی سٹیکر اتارنے پر ورکرزنے فیکٹری مینجر پرحملہ کر دیا،رپورٹ میں کہا گیا کہ فیکٹری مینجرکے ڈسپلن اورکام لینے کی وجہ سے کچھ ملازمین ان سے نالاں تھے،واقعے کے وقت فیکٹری مالکان بھی غائب ہوگئے تھے،پولیس نے مرکزی ملزمان سمیت اب تک 112ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

سری لنکن شہری کی لاش کا لاہور میں پوسٹ مارٹم مکمل بھی کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق پریانتھا کمارا کی لاش کا زیادہ تر حصہ جلا ہوا پایا گیا ہے،جب کہ پاؤٕں اور ٹانگوں کا نچلا حصہ آگ سے محفوظ رہا۔

آگ لگنے سے بچ جانے والے حصے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی پائی گئیں، ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل ہونے پر وزرات داخلہ پنجاب نے سری لنکن سفارتخانے سے رابطہ کرلیاہے، پریانتھا کمارا کی لاش آج اسلام آباد روانہ کر دی جائے گی جہاں سے سری لنکن سفارت خانے کے اہلکار لاش کو سری لنکا لے کرجائیں گے۔