بارودی سرنگ کا دھماکہ،سرفراز بگٹی کے کزن سمیت امن فورس کے4 رضاکار شہید

5bugtibast.jpg

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور لیویز اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں سینیٹرمیرسرفراز بگٹی کے کزن بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کےعلاقے مٹ موندرانی میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور لیویز اہلکار سمیت 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

https://twitter.com/x/status/1486958432896774144
حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں سینیٹرمیرسرفراز بگٹی کے کزن بھی شامل ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو پبلک ویلفیئر ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1487000737414623235
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کے دشمنوں نے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی ہے۔


وزیراعلیٰ نے دھماکے میں امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور شہید رضا کاروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء نے امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کیں۔