باوردی پولیس اہلکاروں کی میوزک وڈانس پارٹی میں شرکت،ایک افسر کے خلاف ایکشن

6.jpg

میوزک اور ڈانس پارٹی میں شرکت کرنے پر راولپنڈی ون فائیو کے انچارج، خدمت مرکز کے سب انسپکٹر اور معطل کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں راولپنڈی ون فائیو کے انچارج ،خدمت مرکز کو ایک پرائیویٹ پارٹی میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے فضل اکبر کو معطل کرکے لائن تبدیل کرنے اور انکوائری کا حکم جاری کردیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1438082841301164033
واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے سب انسپکٹر فضل اکبر کا کہنا تھا کہ ویڈیو دو سال پرانی ایک شادی کی تقریب کی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1438124318047850503
ترجمان پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائرئ کا حکم دیدیا ہے،ویڈیو میں موجود لوگوں میں سے اگر کسی کی شناخت راولپنڈی پولیس کے اہلکار سے متعلق ہوئی تو اس پر محکمے کے تشخص و وقار کو مجروح کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
سب انسپکٹر فضل اکبر کا کہنا تھا کہ میں نے تو وردی پہنی ہوئی تھی اور صرف
ڈانس کر رہا تھا مجھے معطل کر دیا گیا لیکن ساتھ والے کمرے میں غلام حسن تو وردی شردی
سب اتار کر قابل اعیتراض حالت میں پتا نہیں کیا کچھ نہیں کر رہا تھا اسے تو کسی نے معطل
نہیں کیا؟ میں کہتا ہوں یہ کہاں کا انصاف ہے. ?