بجلی اور گیس پرحکومت ابھی بھی نقصان کررہی ہے : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

safi-khan-saleem-and-mifta-elc.jpg


وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت کا نقصان ختم ہوگیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل جس قیمت پر مل رہا ہے اسی پر بیچ رہے ہیں، بجلی اور گیس پر حکومت ابھی بھی نقصان کررہی ہے،زراعت پر ٹیکس وفاقی حکومت نہیں لگاسکتی یہ صوبے لگاسکتے ہیں۔

جیوکے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا غریبوں کے بجائے براہ راست امیرلوگوں پر ٹیکس لگایا ہے، پندرہ کروڑ سے زائد آمدنی پر مزید ایک فیصد جبکہ تیس کروڑ آمدنی والی کمپنی یا شخص سے چار فیصد زیادہ ٹیکس مانگا ہے۔

انہوں نے کہا سپر ٹیکس سرمایہ کار یا کمپنی کی پراڈکٹ پر نہیں بلکہ اس کی آمدنی پر لگایا گیا ہے، کچھ مخصوص انڈسٹریز سے دس فیصد ٹیکس مانگا ہے جس میں وزیراعظم کے صاحبزادے کی انڈسٹری بھی شامل ہے۔ پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ کمانے والوں پر ڈھائی فیصد ٹیکس لگایا ہے۔


مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جس شخص کے پاس ایک گھر کے علاوہ پلاٹس ہیں اس پر ٹیکس لیا جائے گا، میں ایک سال میں جتنا ٹیکس دیتا ہوں عمران خان نے زندگی میں نہیں دیا، اگلے چند ماہ میں بلڈرز، کار ڈیلرز اور فرنیچر میکرز سمیت دیگر دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔

وزیر خزانہ نے بتایا تمباکو کمپنیوں نے پشاور ہائیکورٹ سے اسٹے لیا ہوا تھا اسٹے ختم کروا کے انہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں لے آئیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ اگلے ہفتے کے آخر تک ہو جائے گا، آج آئی ایم ایف سے میمورینڈم آف اکنامک اینڈ فائنانشل پالیسی مل جائے گا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
We always knew that the current beggars are incompetent and their only way of income is by taxing more and more and still calling it not enough.

Imran khan was doing exceptionally well on the economic front and was not only providing maximum relief to the public but every economic indicator was also in positive, despite the same global inflation.
 

3351399

MPA (400+ posts)
عوام سے پیسہ نچوڑ کر نقصان تو کوئی بھی بھر سکتا تھا ۔ بھئی اسکے لئیے امریکہ سے پی ایچ ڈی کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی نہ ہی تجربے کی یا آئی ایم ایف سے مذاکرات کی۔۔ یوں کیجیئے کسی دن دوروں سے وقت نکال کر امریکہ پر حملہ کر دیجئیے۔ زیادہ تردد کی ضرورت نہیں، بس خاقان صاحب کی پتلون میں کوئی آلہ چھپا کر امریکہ روانہ کر دیجئے، سامان میں کوئی خفیہ خط رکھوا دیجیئے۔ یاد رہے خط بینظیر صاحبہ کی وصیت کے رقمطراز سے تحریر کروایا گیا ہو ورنہ کوئی اس پہ یقین نہیں کرے گا۔ ہاں تو پتلون پکڑے جانے پر کہا جائے پاکستان کی طرف سے امریکہ پہ حملہ کرنے آئے ہیں۔ بس امریکہ خود ہی ہم پہ قبضہ کر کے کالونی بنا لے گا اور پھر ترقی ہی ترقی۔۔ ہمیں عادت سی ہو گئی ہے فخریہ کسی کی داشتہ بننے کی اور اس بار قرعہ ء فال امریکہ بہادر کے نام نکلا ہے کیونکہ اس صدی میں انکا ستارہ بلند ہے اور ویسے بھی ہماری نئی نسل کو فش اور جپس کے بجائے برگر زیادہ خوش آتے ہیں۔
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
To kharam khora seedhi tarha kwh main tax mazeed lan laga mehangi karan laga wan mazeed bijli tay gass
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
To kharam khora seedhi tarha kwh main tax mazeed lan laga mehangi karan laga wan mazeed bijli tay gass


سِدھی تے وچوں اصل گل نئیں دسدا ایے چوٹھا . اگلیاں نے ایناں فقیراں دی بِڈز نوں کھولیا ای نئیں . اوناں نوں پتہ سی کے ایے پوتنی دے منگتے گیس لئے کے یاؤں یاؤں کرن آ جان گے کہ پیسے نئیں ہیگے تے ادھار کر دیو