بجلی صارفین کیلیے بری خبر،4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہوگی

12bijilimaeeechaarrupmehngi.jpg

بجلی صارفین کے لئے ایک اور بری خبر ، بجلی 4 روپے 69پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے،نیپرا اتھارٹی 31 اگست کو سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنائے گی، صارفین پر 65 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ جولائی کے لئے ریفرنس لاگت 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی ،جولائی میں کل 13 ارب 76 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ جولائی میں پانی سے 35.17 فی صد، کوئلے سے 12.74 فی صد، ڈیزل سے 1.46 فی صد، فرنس آئل سے 6.42 فی صد بجلی پیدا کی گئی،سی پی پی اے کے مطابق ڈیزل سے پیدا بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی۔

فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 10.36 اور درآمدی ایل این جی سے 14.98 فی صد بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔

https://twitter.com/x/status/1561314410743959553
جوہری ایندھن سے 14.20 فی صد بجلی پیدا کی گئی، جس کی لاگت 1 روپے فی یونٹ رہی،سی پی پی اے نے بتایا کہ جولائی کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی، اس طرح جولائی میں کل 13 ارب 76 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔

بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کے خلاف پشاور کے رہائشی سڑکوں پر نکل آئے، کہتے ہیں بجلی آتی نہیں بل بھرپور آرہے ہیں۔
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
Awam ko kuch faraq nahi parta. Hamari awam siraf rooy gi aur complain karay gi.
Jab tak in harami ghaddar hukmarano ko ghar say nikal kar sarkoon per nahi ghasetain gaay yeh awam per boojh daltay rahain gay.
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
اک واری فیر ۔۔۔۔۔ شیرررررررررررر


ہور چوپو۔۔۔۔۔