بجلی مزید مہنگی،69 ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا

bill-price-shehbaz-govt.jpg


69 ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا، نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 69 ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے۔ نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اضافہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جولائی سے کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف ستمبر کے بلوں میں کیا جائے گا۔ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی اور اس سے پہلے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے بجلی کی قیمت 9 روپے 90 پیسے وصول کی گئی تھی جو صرف 1 ماہ کیلئے تھی جولائی کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ستمبر میں 5 روپے 56 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ ستمبر کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی اور فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں کیا جائے گا اس کے علاوہ نیپرا کے مطابق اضافے کا اطلاق الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزپر نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں عوام کو 69 ارب روپے زائد اضافہ کرنا پڑیں گے جس کی وجہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی ہو اس کے نتیجے میں 7 ارب 42 کروڑ سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا ہے اور ایل این جی کی قلت کے باعث 6 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ صارفین پر منتقل ہو گا جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے 300 یونٹ تک بجلی کا استعمال کرنے والے صارفین کو وزیراعظم شہباز شریف نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں ریلیف کا اعلان کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ نیپرا نے گزشتہ دنوں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بجلی ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی ہے، اضافہ ماہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
مہنگائی کا بوجھ عوام پر اور منی لانڈرنگ کے لیے ڈالروں سے بھرے تھیلوں کا بوجھ شہباز شریف پر۔ کیا کرے بیچارہ مجبوری ہے۔
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Bejli k pechay yeh hath dho kar parhay hain

100rs ka unit ek hi dafa kar do,

Imran Khan bhi chuss hi hy yahan awam ka qeema nikal gya woh jalsa jalsa khail raha hy
 

FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
so this 4 something is not tarrif but fuel adjustement which was 9 something the previous month. Bills should be less than previous month.
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
حرام خور نوتھیئے کہاں ہیں جو ایک سال پہلے مہنگائی کا رنڈی رونہ رو رہے تھے؟

اوہو وہ تو یہ رہے۔۔۔۔۔۔۔




maxresdefault.jpg