بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے ٹیلی کام کمپنیاں پریشان

5telecomloadshedding.jpg

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کے علاوہ ٹیلی کام کمپنیاں بھی پریشان ہوگئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کو ٹیلی کام کمپنیوں نے خط ارسال کرکے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پاور بیک اپ شدید متاثر ہورہا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق طویل لوڈ شیڈنگ سے جنریٹرز اور بیک اپ بیٹریاں بھی جواب دے گئی ہیں، غیر معمولی صورتحال میں حالات قابو سے باہر ہوتے جارہے ہیں،اس صورتحال میں پی ٹی اے کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد مشکل ہوتا جارہا ہے۔

بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ ملک کے متعدد علاقوں سے ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بھی لوڈ شیڈنگ کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیلی کام آپریٹنگ کمپنیوں نے کنکٹیویٹی کی لوڈ شیڈنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال میں موبائل فون ، اے ٹی ایم سروسزمیں خلل کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

رواں ماہ ٹیلی کام آپریٹرز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بتایا کہ اگر اگر فائبر آپٹیکل کیبل پر ڈیوٹی اور ٹیکسز اور ٹیلی کام سیکٹر پر دیگر ٹیکسوں میں خاطر خواہ کمی نہ کی گئی تو میں ملک بھر میں کنیکٹیویٹی لوڈ شیڈنگ ہو جائے گی۔
 
Last edited by a moderator: