بجٹ تقریر کے دوران تیمور سلیم جھگڑا کی دلچسپ غلطی ، ویڈیو وائرل

tamoor-saleem-jhgra%20wtr.jpg


صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وہ صوبائی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران پانی والی بوتل کا ڈھکن بوتل پر واپس لگانے کی بجائے مائیک پر لگانے لگے۔

گزشتہ روز کے پی اسمبلی میں صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے بجٹ پیش کیا گیا۔ تقریر کے دوران تیمور جھگڑا نے گلا خشک ہونے پر پانی پیا مگر بے دھیانی میں تیمور جھگڑا پانی کی بوتل کا ڈھکن واپس بوتل پر لگانے کے بجائے ہاتھ میں تھامے ہوئے مائیک پر لگانے لگ گئے۔

اس ویڈیو کو خود تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا۔ اُن کا اپنی اس ویڈیو پر ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ یہ وائرل ہو گئی ہے اس لیے میں بھی اس ویڈیو کو ٹوئٹ کر سکتا ہوں۔ ہم سب کے کچھ خاص لمحات ہوتے ہیں، یہ لمحہ انمول تھا۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے کے پی اسمبلی میں 1 ہزار 332 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا، جسے صوبائی حکومت کی جانب سے "خوددار بجٹ" کا نام دیا گیا۔