برطانوی حکومت پر ارکان پارلیمنٹ کو بلیک میل کرنے کا الزام عائد

3willamragg.jpg

برطانوی پارلیمنٹ کے رُکن ویلیم ریگ نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ پر حکومت کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ وزیر اعظم بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ سے حتی الامکان گریز کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے برطانیہ کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ کا مطالبہ کرنے پر انہیں حکومت کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔


کنزرویٹیو پارٹی کے رُکن ویلیم ریگ کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ پر حکومت کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ وزیر اعظم بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ سے حتی الامکان گریز کریں۔

صدر پبلک ایڈمنسٹریشن اور آئنی امور کمیٹی ولیم ریگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ساتھی اراکین سے گزارش ہے کہ وہ اسے ہاؤس آف کامنز اور میٹروپولیٹن پولیس کو رپورٹ کریں، جو رپورٹس میں نے دیکھی ہیں وہ بلیک میلنگ کے زمرے میں آتی ہیں۔

دوسری جانب حکومتی ترجمان کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ حکومت پر لگائے جانے والے الزامات کے شواہد سامنے لائے جائیں ،اگر کوئی ثبوت موجود ہے تو ان کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔
 
Advertisement
Sponsored Link