برطانوی وزیر نے نقاب پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

14.jpg

برطانیہ کی وزیر ثقافت ناڈین ڈوریس نے مطالبہ ہے کہ ملک میں خواتین کے نقاب کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے۔

خبررساں ادارے کی رپور ٹ کے مطابق ماضی میں مسلم خواتین کے نقاب پہننے پر تنقید کرنے والی ناڈین ڈوریس نے وزیر ثقافت بننے کے بعد بھی ایک بار پھر اپنے مطالبات کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کی جانی چاہیے، کیونکہ یہ گھریلو تشدد کے زخموں کے نشانات چھپانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم خواتین کو اپنے لیے لباس کا انتخاب کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، ان معاشروں میں تو خواتین کو اپنا ازدواجی ہم سفر منتخب کرنے کا اختیار بھی نہیں ہوتا۔


ٹویٹر پر ایک مسلم خاتون کو جواب دیتے ہوئے وزیر ثقافت نے کہا کہ نقاب قرون وسطی کا لباس ہے جس کی کوئی جگہ آج کے لبرل معاشرے میں نہیں ہے، کسی بھی ترقی پسند ملک میں اسے بالکل برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ 64 سالہ ناڈین ڈوریس کو حال ہی میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے وزارت ثقافت کا قلمدان سونپا گیا تھا، ناڈین ڈوریس نے 2018 میں بورس جانسن کے متنازعہ کالم جس میں انہوں نے نقاب پوش خواتین کو بینک ڈاکواور لیٹر بکس سے مشابہت دی تھی، اس وقت بھی نقاب پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اس انڈین نواز حکومت نے انڈینز کے پیچھے لگ کر خود انگلینڈ کے عوام کو بے عزت کروا رکھا ہے پچھلے دنون انڈیا آی پی ایل کی وجہ سے مانچسٹر میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیلے بغیر چلی گئی اور یہ منہ دیکھتے رہ گئے
پاکستانیوں کو اس حکومت کو یہ جس پارٹی کی بھی ہے ووٹ نہیں دینے چاہیئں
 
Last edited:

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
اگر برطانوی وزیر ثقافت انگلینڈ میں تمام مسلم خواتین پر برقع پہننے پر پابندی لگانا چاہتی ہے تو پھر
پاکستان کو بھی تمام غیر مسلم خواتین پر جو پاکستان آنا چاہتی ہیں برقع پہننا لازمی قرار دیا جائے…
انکی ایسی کی تیسی…..یہ ہوگا ٹٹ فار ٹیٹ ?
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہی لوگ طالبان سے فرمائش کرتے ہیں خواتیں کو افغانی ثقافتی لباس پہننے پر مجبور نا کیا جائے۔