برطانیہ کی اعلیٰ جامعات کے اساتذہ بھی جنسی ہراسانی میں ملوث نکلے : الجزیرہ

oxford.jpg


برطانیہ کی اعلیٰ جامعات میں طالبات کی عزتیں خطرے میں، اساتذہ کی جانب سے طلبہ کو جنسی طور ہراساں کرنے کا انشاف سامنے آگیا، الجزيرہ انويسٹی گيشن يونٹ نےآکسفورڈ، کيمبرج، گلاسکو اور وارک یونیورسٹیز میں طالبات کو ہراساں کرنے کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی،

دو سال کی تحقيقاتی رپورٹ ميں انکشاف ہوا کہ آکسفورڈ، کيمبرج، گلاسکو اور وارک یونیورسٹیز میں کچھ اساتذہ نشے ميں طلبہ سے نارواں سلوک کرتے ہیں اور انہیں جنسی طور پر ہراساں بھی کرتے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق شکایت کرنے پر بھی معاملہ دبا دیا جاتا ہے یا ،ایسے موثر انداز میں حل نہيں کيا جاتا، نہ ہراساں کرنے والے اساتذہ کو مجرم قرار دے کر سزا دی جاتی ہے، بلکہ ہراساں کرنے والے اساتذہ کی ملازمتیں بھی جاری رکھی جاتی ہیں، جس سے طالباب کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہے۔


رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحقیقاتی ٹیم کو آکسفورڈ، کيمبرج، گلاسکو اور وارک یونیورسٹیز سے جنسی امتياز، شراب کے نشے ميں دھت ہو کر طلبہ سے برا رويہ رکھنے اور انہيں ڈرانے دھمکانے کی درجنوں شکايات بھی موصول ہوئی ہیں،

آکسفورڈ يونيورسٹی کےدو پروفيسر اينڈي آرچرڈ اور پيٹر تھامسن کی نشاندہی بھی کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ دونوں پروفيسر کی سربراہی ميں پی ایچ ڈی کرنے والی خواتین اساتذہ کو بھی ہراساں کیا گیا،یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بھی کوئی خاص کارروائی نہیں کی گئی،انتظامیہ نے مذمت تو کی لیکن تمام شواہد ملنے کے باوجود يونيورسٹی انتظاميہ نے اسے انفرادی کيس کہہ کر بات کرنے سے انکارکردیا۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
پھر اب کرنا کیا ہے ، تم لوگوں نے ؟ اگر ایک مسلمان کہے کے لڑکیوں اور لڑکوں کی الگ کلاس ہونی چاہیے ، میل ، فیمیل ،، استاد کے ساتھ تو بھی لوگوں کو دھشست گردی نظر آتی ہے ، اور اب جب ماسٹر ،،پیٹ ،، سے کر رہے ہیں لڑکیوں کو تو بھی تم لوگ رو رہے ہو کرنا کیا ہے ؟
-
?
 

Fawad Javed

Minister (2k+ posts)
پھر اب کرنا کیا ہے ، تم لوگوں نے ؟ اگر ایک مسلمان کہے کے لڑکیوں اور لڑکوں کی الگ کلاس ہونی چاہیے ، میل ، فیمیل ،، استاد کے ساتھ تو بھی لوگوں کو دھشست گردی نظر آتی ہے ، اور اب جب ماسٹر ،،پیٹ ،، سے کر رہے ہیں لڑکیوں کو تو بھی تم لوگ رو رہے ہو کرنا کیا ہے ؟
-
?
In liberals ko somaj he nai aa rahi kerna kia hai