بریکنگ نیوز: سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو قتل کر دیا گیا

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
5a22c8c0f3236.jpg


سینئر صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر کی بہو کا فارم ہاؤس میں قتل

سینئر صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر کی بہو کو اسلام آباد میں ان کے فارم ہاؤس پر قتل کر دیا گیا، خبر کے سامنے آتے ہی افواہوں اور
پیشگوئیوں کا بازار گرم ہو گیا۔



تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں جن کے مطابق مقتولہ کا نام سارہ ہے جسے اس کے شوہر شاہ نواز نے گھر میں قتل کیا ہے۔


وفاقی پولیس کے مطابق پولیس کے سینئر افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، تفتیش کی جا رہی ہے جونہی مزید حقائق سامنے آئے تو عوام سے شیئر کیا جائے گا۔


صحافی اسد علی طور نے سوشل میڈیا پر خبر دی کہ تجزیہ کار ایاز امیر کی بہو کو اسلام آباد میں ان کے فارم ہاؤس پر قتل کر دیا گیا ہے۔


جبکہ ایک اور صحافی مقدس فاروق اعوان نے کہا کہ قتل کرنے والا ایاز امیر کا بیٹا ہے جس نے اپنی بیوی کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا ہے۔ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 
Last edited by a moderator:

Resilient

Minister (2k+ posts)
ٹائٹل تو ٹھیک کرلیں
صحافی ایاز امیر کے بیٹے37 سالہ شاہنواز نے اپنی اہلیہ 37 سالہ سارہ کو قتل کر دیا
 

Visionartist

Minister (2k+ posts)

إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
الله تعالیٰ مغفرت فرمائے . آمین


Extremely Sad.

إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
الله تعالیٰ مغفرت فرمائے . آمین



 
Sponsored Link