بسنتی چولا

Status
Not open for further replies.

SAIT_

Senator (1k+ posts)
بہت سی حالیہ بالی ووڈ کی فلموں میں بسنتی رنگ کو آزادی کی علامت کی طور پر استعمال کیا گیا ہے جیسا کہ کہ رنگ دے بسنتی اور فلم بھگت سنگھ کا مشھور زمانہ گانا میرا رنگ دے بسنتی چولا وغیرہ

لیکن کیونکہ اس فورم کی شان ہی نرالی ہے اور سیاست پی کے والوں نے بسنتی چولے کا ایک بہت ہی اچھا استعمال شروع کر دیا ہے - یہاں پر ہر وہ زی ہوش جو فوجیوں کے بوٹ پالش کرنے سے انکار کرتا ہے اسے بسنتی چولا پہنا کر توہین جرنیلز کی پاداش میں قید کر دیا جاتا ہے -

میں دو تین دن سے محسوس کر رہا تھا کہ میری پوسٹس کو تھوک کے حساب سے لائکس نہیں مل رہے - اسی وقت اندازہ ہو گیا کہ باوا جی پابند سلاسل کر دے گئے ہیں - پر جب یہاں یہاں آ کر صورتحال دیکھی تو پتا چلا کہ باوا جی اور برگر نمبر ایک بھائی صاحب دونوں کو بسنتی چولا پہنا کر توہین جرنیلز میں قید کر دیا گیا ہے -

میں نے پہلے بھی انتظامیہ سے گزارش کی تھی کہ نا پسندیدہ نقطۂ نظر کو بین کرکے آپ صحت مند بحث کا گلا گھونٹ رہے ہوتے ہیں- برائے مہربانی یہ بین والی تلوار کا استعمال ذرا ہاتھ ہولا رکھیں کر کے کریں کیونکہ یہ ایک طرح سے زبان بندی کے طریقے طور پر استعمال ہو رہی ہے جو کہ سوشل میڈیا کے آزادی اظہار کے اصول کے خلاف ہے -

باقی فوجیوں کے بوٹ مانجننے والوں سے گزارش ہے کہ - فوجیوں کی محبت میں لوگوں کو گالیاں دینے سے آپ بہت بڑے محب وطن نہیں ثابت هوتے بلکہ محب وطن وہ ہے جوپاکستان کے آئیں کے وضح کردہ اصولوں کے حق میں ہے - اپنے آپ کو اصل محب وطن ثابت کرو بوٹ پالشیوں نے پہلے ہی اس ملک کا بہت نقصان کر دیا ہے
 
Last edited by a moderator:

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
ویسے آئین تو سیاستدانوں نے بنایا ہے جس میں انہوں نے فوجی مداخلت کا راستہ روک دیا. لہذا اس آئین میں ترمیم کر کے فوج کو بھی سیاست میں حصہ لینے کا حق دیا جائے. اور فوج کو ایک سیاسی جماعت جسکا انتخابی نشان چھڑی ہو، کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے. ویسے اگر ایسا ہوگیا تو فوج وہ واحد سیاسی جماعت ہوگی جس میں نہ موروثیت ہوگی اور اسکا سربراہ جمہوری طریقے اور میرٹ پر منتخب ہوگا. اور دوسری طرف ان عوام کا بھی بھلا ہوگا کے وہ جس آسانی کے ساتھ سیاستدانوں کو گالیاں دیتے ہیں وہ فوج کو بھی گالیاں دے سکیں گے
 
Last edited:

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
ہر ایک کا اپنا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے
اور ہر ایک کو اپنے خیالات کے اظہار میں آزادی بھی ہے
مگر ہر چیز کی کچھ حدود ہوتی ہیں
کسی بھی معین حدود کو عبور کرنا مناسب نہیں ہوتا
ایک مسلمان اور پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہماری بھی کچھ حدود ہیں
ہمارے اپنے دین ، ملک کی سلامتی اور افواج پاک کی آن پر کوئی حرف نہیں آنا چاہیے
اور ان پر اٹھنے والی انگلیاں صرف دشمن ہی کی ہو سکتی ہیں
 
SAIT_

Senator (1k+ posts)
Despite having reservations with my army I tell you categorically we are because of army.

You are totally wrong, we are because of political struggle and sacrifices given by civilians during the partition. On the other hand army is there because of us.
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
سب سے پہلے تو میں اپیل کرتا ہوں کہ باواجی کو رہا کیا جائے، دوسری بات اس فورم پر پڑھے لکھے انتہا پسند لوگ دیکھ کر سوچتا ہوں کہ پاکستان کی کم پڑھی لکھی یا نا خواندہ عوام کا کیا حال ہوگا، ان کو میں کس بات کا قصوروار ٹھہراؤں،کیسے کہوں کہ ان کو تعلیم یافتہ کردو توپاکستان کے حالات بہتر ہوجائیں گے، بغور مشاہدہ کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ تعلیم تو ہمارا مسئلہ ہی نہیں، ہمارا مسئلہ انتہا پسندی ہے، عدم برداشت ہے، جو لوگ فوج کے حامی ہیں، وہ فوج کی خامیوں کو بھی سننے کے لئے تیار نہیں، ان کے لئے فوج میں ایک ایک جرنیل فرشتہ ہے، جو فوج کے مخالف ہیں ، وہ فوج کے اچھے کاموں کو بھی سراہنے کو تیار نہیں، ان کے لئے یہ فوج صرف گالی دینے کے قابل ہے، ان کا بس چلے تو خود کش جیکٹ پہن کر کسی چھاؤنی میں گھس جائیں اور دھماکے سے خود کو اڑادیں، جو "پاکستانی جمہوریت" کے حامی ہیں ان کے لئے یہ چور سیاستدان مقدس ہیں، معتبر ہیں، ان کی ہر چوری چکاری کو جمہوریت کے نام پر ہضم کرنا اور مد مقابل سے ہضم کروانا وہ اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، ہر کسی نے اپنی اپنی انتہا پکڑی ہوئی ہے، اسی پر کاربند ہے، اعتدال ، میانہ روی ان سے تو کوئی واقف ہی نہیں، ایسی صورت میں مجھے نہیں لگتا پاکستان کبھی ایک امن پسند ملک بن سکے گا، ہاں مستقبل میں یہاں طالبان جیسے خونخوار درندوں کی نئی فصل اگنے کا امکان ضرور ہے۔
 
SAIT_

Senator (1k+ posts)
ویسے آئین تو سیاستدانوں نے بنایا ہے جس میں انہوں نے فوجی مداخلت کا راستہ روکا دیا. لہذا اس آئین میں ترمیم کر کے فوج کو بھی سیاست میں حصہ لینے کا حق دیا جائے. اور فوج کو ایک سیاسی جماعت جسکا انتخابی نشان چھڑی ہو، کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے. ویسے اگر ایسا ہوگیا تو فوج وہ واحد سیاسی جماعت ہوگی جس میں موروثیت، نہ ہوگی اور اسکا سربراہ جمہوری طریقے اور میرٹ پر منتخب ہوگا. اور دوسری طرف ان عوام کا بھی بھلا ہوگا کے وہ جس آسانی کے ساتھ سیاستدانوں کو گالیاں دیتے ہیں وہ فوج کو بھی گالیاں دے سکیں گے

اگر کل کو جوڈیشری اور پولیس بھی یہ کہے کہ ہمیں بھی یہی حق دیا جائے تو پھر آپ کیا کہیں گے - عوام کے ٹیکس کے پیسے پے پلنے والوں کو عوام پر حکمرانی کا حوق نہیں دیا جا سکتا -
 
SAIT_

Senator (1k+ posts)
ہر ایک کا اپنا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے
اور ہر ایک کو اپنے خیالات کے اظہار میں آزادی بھی ہے
مگر ہر چیز کی کچھ حدود ہوتی ہیں
کسی بھی معین حدود کو عبور کرنا مناسب نہیں ہوتا
ایک مسلمان اور پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہماری بھی کچھ حدود ہیں
ہمارے اپنے دین ، ملک کی سلامتی اور افواج پاک کی آن پر کوئی حرف نہیں آنا چاہیے
اور ان پر اٹھنے والی انگلیاں صرف دشمن ہی کی ہو سکتی ہیں
محترم
حدود کسی اصول کے تحت ہی وضح کی جا سکتی ہیں - ہو سکتا ہے میری اور آپ کی حدود کی تعریف مختلف ہو - لیکن زبان بندی کسی مسلے کا حل نہیں ہوتی
 
SAIT_

Senator (1k+ posts)
سب سے پہلے تو میں اپیل کرتا ہوں کہ باواجی کو رہا کیا جائے، دوسری بات اس فورم پر پڑھے لکھے انتہا پسند لوگ دیکھ کر سوچتا ہوں کہ پاکستان کی کم پڑھی لکھی یا نا خواندہ عوام کا کیا حال ہوگا، ان کو میں کس بات کا قصوروار ٹھہراؤں،کیسے کہوں کہ ان کو تعلیم یافتہ کردو توپاکستان کے حالات بہتر ہوجائیں گے، بغور مشاہدہ کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ تعلیم تو ہمارا مسئلہ ہی نہیں، ہمارا مسئلہ انتہا پسندی ہے، عدم برداشت ہے، جو لوگ فوج کے حامی ہیں، وہ فوج کی خامیوں کو بھی سننے کے لئے تیار نہیں، ان کے لئے فوج میں ایک ایک جرنیل فرشتہ ہے، جو فوج کے مخالف ہیں ، وہ فوج کے اچھے کاموں کو بھی سراہنے کو تیار نہیں، ان کے لئے یہ فوج صرف گالی دینے کے قابل ہے، ان کا بس چلے تو خود کش جیکٹ پہن کر کسی چھاؤنی میں گھس جائیں اور دھماکے سے خود کو اڑادیں، جو "پاکستانی جمہوریت" کے حامی ہیں ان کے لئے یہ چور سیاستدان مقدس ہیں، معتبر ہیں، ان کی ہر چوری چکاری کو جمہوریت کے نام پر ہضم کرنا اور مد مقابل سے ہضم کروانا وہ اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، ہر کسی نے اپنی اپنی انتہا پکڑی ہوئی ہے، اسی پر کاربند ہے، اعتدال ، میانہ روی ان سے تو کوئی واقف ہی نہیں، ایسی صورت میں مجھے نہیں لگتا پاکستان کبھی ایک امن پسند ملک بن سکے گا، ہاں مستقبل میں یہاں طالبان جیسے خونخوار درندوں کی نئی فصل اگنے کا امکان ضرور ہے۔

یہ انتہا پسند رویے اس وقت پروان چرتے ہیں جب لوگوں کی زبان بندی کی جاتی ہے - جب لوگ کوئی بھی مناسب بات سننے کو تیار نہیں هوتے ہیں -جب نا پسند نقطۂ نظر رکھنے والے کو دشمن کا ایجنٹ یا کافر گردانہ جاتا ہے
 
Ahud khan

Senator (1k+ posts)
You are totally wrong, we are because of political struggle and sacrifices given by civilians during the partition. On the other hand army is there because of us.

your political leaders and workers are corrupt in higher concentration than in army
 
ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
اگر کل کو جوڈیشری اور پولیس بھی یہ کہے کہ ہمیں بھی یہی حق دیا جائے تو پھر آپ کیا کہیں گے - عوام کے ٹیکس کے پیسے پے پلنے والوں کو عوام پر حکمرانی کا حوق نہیں دیا جا سکتا -

Tu Wazir-e-Azam kia apney paisay par palta hai? Woh bhi Tax ka paisa he khata hai.

Musalamaan ho tu zara islam ki tareekh parh lo. Musalmaan leader ziadatar sipah sallar (yani general) he hoey hain. Siasatdaan nahin. Jo ap ki hifazat karta hai, us ka haq bhi ziada hota hai.

Agar ap ko bura lagta hai, tu Bandooq uthian, aur apney qunbay ki khood hifazat karen. Jungle ka Qanoon lain (Jo siasatdaan idhar Pakistan mein lago kar chukey hain) aur araam sey apni zindagi guzarain.

Phir baat karen gaye.

Criticize karney sey pehlay, apney garebaan mein jhanko.

Once an army personnel said "If i don't come back, tell them. I sacrificed my today for their tomorrow"

Guts hain tu kar key dekhao. Warna apna Keyboard tooar do. Aur chup ho jao.

Shukira.
 
عوام کے پیسوں سے کون نہیں پلتا، کیا مولوی، کیا سیاستدان اور کیا فوجی

:)
 
چوکیدار میرے گھر کی حفظت کرتا ہے تو کیا اسکو گھر کا سربراہ بنا دوں - اور تنخواہ بھی اپنی جب سے دوں-

باقی نا تو حضرت عمر سپہ سالار تھے- نا حضرت ابو بکر اور نا ہی حضرت عثمان - حضرت علی کو بھی جنگ حالات کی وجہ سے کرنی پڑی- فوجیوں کے بوٹ پالش کرتے ہووے تاریخ کے چھابے میں ہاتھ نا ڈالیں - پاکستان کا صدر بھی فوج کا کمانڈر انچیف ہوتا ہے

یہ جو پولیس ہے انکے لوگ نہیں مرے پاکستانیوں کی حفاظت کرتے ہووے - کیا انھوں نے اپنا مستقبل ہم لوگوں کے آج پر قربان نہیں کیا - انکو تو آپ لوگ گالیاں دیتے ہو -
 
SAIT_

Senator (1k+ posts)
عوام کے پیسوں سے کون نہیں پلتا، کیا مولوی، کیا سیاستدان اور کیا فوجی

:)

میرے ملک کا جو بجٹ ہے - اس میں نا تو کس مولوی کی تنخوا مقرر ہوتی ہے اور نا ہی سیاستدانون کی
 
barca

Prime Minister (20k+ posts)

میری ذاتی راے میں میانہ روی ہونی چاہیے
کسی کو بھی حمایت میں اس قدر چاپلوس نہیں ہونا چاهیے
کے ہر برے کام کو ڈیفنڈ کیا جائے چاہے ڈکٹیٹر ہو یا سیاستداں

اور نہ ہی پوری برادری کو اس کی سزا دی جاسکتی ہے
جیسے
مشرف کے گناہ جنرل راحیل کے گلے نہیں ڈالے جا سکتے
اسی طرح
زرداری کے گناہوں کا ٹوکرا بلاول پر نہیں انڈیلا جا سکتا

اگر ایک طرف
بوٹ پالشی کا لقب ہے
تو دوسری طرف
دولے شاہ کے چوہے ہیں
جو خود گرمی سے مر رہے ہیں
لیکن لیڈروں کے لیے زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
میرے ملک کا جو بجٹ ہے - اس میں نا تو کس مولوی کی تنخوا مقرر ہوتی ہے اور نا ہی سیاستدانون کی

دیکھو بھائی، حاکم تو وہ لوگ ہیں ہی، چاہے اس ملک میں جمہوری دور ہی کیوں نہ ہو. عوام کی نظروں میں اپنی فوج کہ لئے عقیدت کا عنصر بہت زیادہ ہے لہذا فوج کو عوام کے سامنے اسی وقت جواب دہ بنایا جاسکتا ہے جب وہ خود سیاست میں حصہ لیں. باقی اور سرکاری ملازمین کو بھی سیاست میں حصہ لینے کی آزادی ہونی چاہیے. باقی آپ کا یہ بیان صرف ایک خود ساختہ اصول ہی ہے کے عوام کے ٹیکس سے پلنے والوں کو حکمرانی کا حق نہیں دیا جاسکتا. یہ ایسا ہی ہے جیسے ہمارے حکمران اکثر کہتے ہیں کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی
 
Ahud khan

Senator (1k+ posts)
میرے ملک کا جو بجٹ ہے - اس میں نا تو کس مولوی کی تنخوا مقرر ہوتی ہے اور نا ہی سیاستدانون کی

Mery Nabi pbuh ki zindagi sey yeh sabaq milta hey k defense pey sub sey zada piesey laganey chahiey khud khaney ko piesey nhi hutey they lekin behtreen sawari aur behtreen Asleha humiesha rakha gaya
 
Status
Not open for further replies.