بس بہت ہو گیا! شرمیلا فاروقی کے بیان پر نادیہ خان کا سخت ردعمل


رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کی جانب سے ان کی والدہ سے تضحیک آمیز سوالات پر سائبر کرائم میں رپورٹ درج کرانے کے بعد میزبان نادیہ خان نے ان کی والدہ سے کیے جانے والے سوالات کی وجہ بتا دی۔

نادیہ خان نے کئی روز سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث معاملے سے متعلق اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں بتایا کہ انہوں نے انیسہ فاروقی سے سوالات کیوں پوچھے تھے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر نادیہ خان نے کہا کہ میں یہ ویڈیو نہیں بنانا چاہتی تھی لیکن میرے لیے دیکھنے والے اور میڈیا چینلز بہت اہم ہیں جنہوں نے مجھے کہا کہ اگر شرمیلا اس معاملے پر بات کر رہی ہیں تو مجھے بھی اپنا مؤقف دینا چاہیے۔

میزبان نے بتایا کہ ایک دن خاموش رہی کیونکہ ان کے شوہر فیصل نے بھی کہا کہ خاموش رہو کیونکہ سیاستدانوں کو میڈیا کوریج اچھی لگتی ہے لیکن اب بہت ہوگیا۔ سب جانتے ہیں میں یوٹیوبر ہوں، گاڑی سے اتری تو کیمرہ میرے ہاتھ میں ہی تھا۔


انہوں نے کہا کہ انیسہ فاروقی مجھ سے بہت پیار سے ملیں اور اپنا تعارف کروایا، میں انہیں نظرانداز کرسکتی تھی لیکن مجھے لگا کہ انہیں عزت دینی چاہیے کیونکہ ہمیں یہی سکھایا گیا ہے کہ بڑوں کو وقت دیکر انہیں اہمیت دیکر تعریف کر کے انہیں خوش کیا جاسکتا ہے، ورنہ کیا میں ان سے یہ پوچھتی کہ آپ کی بیٹی کا بینک بیلنس کیا ہے؟


نادیہ نے واضح کیا کہ انہیں وہ خواتین بہت پسند ہیں جواپنا خیال رکھتی ہیں اس لیے انہیں لگا کہ انیسہ فاروقی کو سراہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنے والے اس ویڈیو میں مجھے کوئی ایک نامناسب لفظ ڈھونڈ کردکھا دیں۔



شرمیلا فاروقی کی جانب سے خود کو بےشرم کہنے اور دوسری عورتوں کیلئے لڑنے سے متعلق بیان پرنادیہ نے کہا کہ یہ جرم ہے، وہ دوسری عورت کو بےشرم کہہ رہی ہیں اس پرشرم نہیں آرہی؟ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ میری نیت ایسی ہوگی وہ خدا کا خوف کریں۔

انہوں نے کہا کہ انیسہ فاروقی ہیں خوبصورت اور متاثرکن شخصیت کی مالکن ہیں لیکن حیرت یہ ہے کہ شرمیلا کو اس میں برا کیا لگا۔ شرمیلا بتائیں کہ میں نے ان کی والدہ کی جو تعریفیں کیں کیا وہ ایسی نہیں ہیں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو عجیب عجیب باتیں کی گئیں، جنہیں میں ذاتی طور پرجانتی تھی ان سے ایسا مواد ہٹانے کی درخواست کی تو شرمیلا بھی ایسا کرسکتی تھیں۔

0-nadia-1642578075.jpg


میزبان نے سائبرکرائم ایکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کوئی لفظ ایسانہ ہو وہ جُرم نہیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا شرمیلا کوشکایت کرنے دیں یہ ان کا حق ہے، وہ اسٹیٹس لگا کرشکایت درج کروارہی ہیں کیونکہ انہیں ہرجگہ میڈیا کی توجہ چاہیے۔

نادیہ نے آخرمیں میڈیا سے گزارش کی کہ انیسہ فاروقی میری والدہ کی طرح ہیں، ان کے خلاف کچھ نہ لکھا جائے۔

یاد رہے کہ شرمیلا نے نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان اُن کے ساتھ اپنی والدہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کیا تھا جس میں نادیہ خان شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی سے سوال کرتی ہیں کہ آپ کا اتنا حسین میک اپ کون کرتا ہے؟

انیسہ فاروقی نے بتایا کہ میک اپ وہ خود کرتی ہیں، بچپن سے ہی جیولری پہننے اور ڈریسنگ کا شوق تھا لیکن میک اپ کرنا انہوں نے شرمیلا سے سیکھا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
She did not make any fun. Do you think she was trying to say " bodhi ghori laal lagam". I am not trying to defend Nadia.
as I said, if you know street urdu, you could understand she indirectly abused her (taan kasana). I am a critic of Sharmilla but I would support her mom here. You can't talk to a senior like this. No doubt why so many men ran away from Nadia.
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
as I said, if you know street urdu, you could understand she indirectly abused her (taan kasana). I am a critic of Sharmilla but I would support her mom here. You can't talk to a senior like this. No doubt why so many men ran away from Nadia.
she was clearly making fun of the old woman
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
Well you couldn’t tell Cruella and this mom Farooqui apart. She looked nothing less than an ornate corpse, and Nadia didn’t do anything wrong in hinting this to her in a subtle way.