سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو دوسرے بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔
بختاور بھٹو نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر خوشخبری شیئر کی۔ بختاور بھٹو نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز5 اکتوبر کو ہوئی ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہم اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر سناتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔
بختاور بھٹو نے صرف پیغام میں بیٹے کی پیدائش کی خبر دی ہے تاہم بچے کی تصویر شیئر نہیں کی۔
یاد رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چودھری کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام میر حاکم محمود چودھری ہے۔