بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ یونین بحالی کا بل منظور ہونے پر مبارکباد دیدی

sindh-students.jpg


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی میں طلبہ یونین بحالی کا بل منظور ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مبارکباد دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ سے یونین سازی اور اپنے نمائندے کے چناؤ کا حق چھین کر نوجوانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب درس گاہوں میں طلبہ سے متعلق فیصلہ لینے والی انتظامیہ میں طلبہ کا اپنا نمائندہ ہوگا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک بھر میں طلبہ تنظیمیں بحال ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1492188849535074304
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی نے 38 سال سے عائد طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا تھا۔

ایوان میں طلبہ یونین سے متعلق مجوزہ بل قائمہ کمیٹی برائے قانون سے منظوری کے بعد پیر مجیب الحق نے پیش کیا تھا۔
 

Lone_Fighter

Senator (1k+ posts)
Billo Rani always on the bad side of the equation.

Student unions are nothing but a way to blackmail the administration at the cost of political gains whenever required. It also ruin the student's life by indulging more into politics/badmashi and taking less care of their studies.
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
سندھ میں تعلیم تباہ ہے، مگر طلبہ یونین بنائی جائے گی۔۔
کنجر بلو کا کنجر پن
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
انہیں اپنی سیاست جو سیاست نہیں پروپیگنڈا اور جھوٹ ہے
ختم نظر آ رہی ہے
اب یہ انارکی کے لیے بچوں کو استمال کرنا چاہتے ہیں
 

Khi

MPA (400+ posts)
انہیں اپنی سیاست جو سیاست نہیں پروپیگنڈا اور جھوٹ ہے
ختم نظر آ رہی ہے
اب یہ انارکی کے لیے بچوں کو استمال کرنا چاہتے ہیں
Bilwal khud istemal hona chahti ha..

Jab hi yeh iss tarrah ki vdos banna k Logo ko uksa raha ha