سینیئر صحافی سلیم صافی نے پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، سلیم صافی نے ٹویٹ کیا کہ اقتداراوراسکے"فوائد"ہرسیاستدان کوعزیزہوتے ہیں لیکن انکےلئےپیپلزپارٹی کی قیادت کی ہوس کاکوئی ثانی نہیں۔
سلیم صافی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول یہ جھوٹا تاثردے رہےہیں کہ وہ اتحادیوں کی خاطرلندن جارہے ہیں،حالانکہ وہ پنجاب کی گورنرشپ اوروہاں زیادہ وزارتوں کی بھیک مانگنے اور اور زرداری کو صدر بنانےکا منصوبہ بنانے جارہے ہیں۔
پیپلزپارٹی نے میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیے وفد تشکیل دے دیا،بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سید خورشید شاہ ، نوید قمر ، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ وفد میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج رات لندن کیلئے روانہ ہوں گے،وفاقی وزراء آج کابینہ اجلاس کے بعد لندن روانہ ہونگے،ملاقات میں صدر مملکت ،چئیرمین سینٹ اور گورنر پنجاب کے عہدے پر مشاورت ہو گی،میاں نواز شریف ملاقات کے بعد وطن واپسی پر بلاول بھٹو وزارت کا حلف اٹھائیں گے
دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی اتحادی حکومت کو ابھی ایک ہفتہ ہی ہواہے کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں ، پیپلز پارٹی اور( ن) لیگ کے درمیان تاحال معاملات مکمل طور پر طے نہیں ہو پائے ہیں جس کیلئے اب بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف سے بات چیت کرنے کیلئے لندن جانے کا فیصلہ کیاہے ۔