بلاول کی امریکی سفیرڈونلڈ بلوم سے ملاقات، شیریں مزاری کی تنقید

1shireenmazariattackbilawal.jpg

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرادری نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی، جس پر رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری نے شدید تنقید کردی۔

شیریں مزاری نے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ایک نامزد سفیرصدرمملکت کو اپنی اسناد پیش کئے بغیر ہی کیسےباضابطہ طور پر امپورٹڈ وزیرِ خارجہ سے مل سکتا ہے؟

انہوں نے لکھا کہ یا ڈونلڈ بلوم یہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ یہ امپورٹڈ وزیرخارجہ تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے نتیجے میں مسند پر براجمان ہے،چنانچہ وہ معمول کے سفارتی رسوم و آداب کے پابند نہیں؟

https://twitter.com/x/status/1536576426983444480
پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملک کی حکومت، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کے تنازع سے آگے بڑھنے کے واشنگٹن کے ارادے کا عندیہ دیا ہے۔

ڈونلڈ بلوم گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے تھے،اور چارج سنبھالا تھا، دوسری جانب وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران سرمایہ کاری اور تجارت پر زور دینے کی طرح ڈونلڈ بلوم نے بھی تھا کہا کہ وہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Ssssh, If the master wanted to meet then the beggar had no option.

Beggars are not choosers, remember?
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
Khusra does even know that it is against the protocol of the foreign office to visit a foreign embassy in his country.
Beggars can't be choosers.