بلاول کے انٹرویو کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے:کائرہ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)


کراچی: پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے انٹرویو کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلاول بھٹو کا بیانیہ پی ڈی ایم کے ایجنڈے کا تسلسل ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو پر وضاحتی بیان دیتے ہوئےپیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور سول سپرمیسی کیلئے پیپلزپارٹی کی تین نسلوں کی جدوجہد ہے،سولین بالادستی کی جدوجہد میں ہم نے اپنے دو عظیم لیڈراور ہزاروں جیالے کھو دیے، بلاول بھٹو کے انٹرویو کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلاول بھٹو کا بیانیہ پی ڈی ایم کے ایجنڈے کا تسلسل ہے،پی ڈی ایم کا جنم بھی پیپلز پارٹی کی اے پی سی کے مشترکہ اعلامیہ سے ہوا، پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے بلاول بھٹو کی میاں نواز شریف سے ملاقات نہ ہو سکی،بلاول بھٹو میاں نواز شریف سے ملکر ان تمام موضوعات پر بات کرنا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے متفقہ ایجنڈے کے ساتھ کھڑی ہے،پیپلز پارٹی کیلئے صرف 2018 کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی،پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی دھاندلی کی 40 سالوں سے سب سے بڑی وکٹم ہے،ہم نے دھاندلی کے واقعات پر حاضر سروس افسروں کے ثبوت کے ساتھ نام لئے تھے،میاں نواز شریف نے بھی یقیناً ثبوتوں کی بنیاد پر ہی نام لئے ہوں گے۔

قبل ازیں بی سی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کی تشکیل کے وقت طے ہوا تھاکسی ادارے کا نام نہیں لیا جائے گا،یہ بحث ہوئی تھی کہ الزام صرف ایک ادارے پرلگانا چاہئے یا پوری اسٹیبلشمنٹ پراور اس پر اتفاق ہوا تھا کہ کسی ایک ادارے کا نہیں بلکہ اسٹیبلیشمنٹ کہا جائے گا ، گوجرانوالہ جلسے میں نوازشریف کی تقریر میں براہ راست نام سننے پردھچکا لگا،نوازشریف کا فوجی قیادت کا نام لینا ان کا ذاتی فیصلہ ہے،انتظار ہے نواز شریف کب اس بارے میں ثبوت پیش کریں گے،عمران خان کی حکومت لانے کی ذمہ داری کسی شخص پر نہیں ڈالی جا سکتی،میاں صاحب نے بغیر ثبوت کے کسی کا نام نہیں لیا ہو گا،میاں صاحب کا یہ حق ہے کہ وہ اس قسم کا مؤقف لینا چاہیں تو ضرور لیں،بہت ضروری ہے کہ میں نواز شریف سے ملاقات کروں۔

 
Last edited by a moderator:

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Mujhey shadeed afsos hota hay jub Kaira jaisey log apney khusra type leader ki bato ko defend kartey hain, Kaira ager kisi or party mein nahi jaa sakta to kum se kum khusrey ko defend bhi na karey or ghar baith jay
 

Complete Sense

Minister (2k+ posts)
This is pet statement of all these illetrate politicians... Ghalat rang, taror maroor, slip of toung, samaj nay main galati, etc, etc.... Ye sub kay sub harami hain, logoon ko chootia samja howa hai....
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
G bilkul jaisay ap Pakistan ko hamesha say galat rang denay ke koshish kartay chalay arahay hain Pakistan ka baira garak kar k corruption say
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
in the olden days of pharaohs, they used to have parades where the pharoh would ride an elephant, towering above all his minions, and wave to his subjects.

Behind the elephant was a servant, who used to walk close behind, with a big bucket and sweep, picking up the turd that the elephant dropped.

I didn't say that servant was Kaira.. No, I didn't say he was Muhamad Zubair either.