بلاول کے دھمکی ملنے کے دعوے پر ارشاد بھٹی کا دلچسپ تبصرہ

irshadb1121.jpg


سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ اگر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ عدم اعتماد سے1روز قبل ایک وزیر نے انہیں دھمکی دی گئی کہ فوری الیکشن کروائیں یا مارشل لاء لگا دیا جائے گا، تو بلاول یہ بھی بتا دیتے کہ کس وزیر نے دھمکی دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام "رپورٹ کارڈ" میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے استہزائیہ انداز میں کہا کہ بقول بلاول، ان کو کسی وزیر نے دھمکی دی تو وہ یہ بھی بتا دیتے کہ کس وزیر نے دھمکی دی تو کلپرٹ کا بھی پتا چل جاتا۔

ارشاد بھٹی نے وفاقی وزیر پر طنز کرتے ہوئے کہ چلیں آپ کچھ سوالوں کے جواب ہی دے دیں کیونکہ وزیر کا پتا چلنا بھی ضروری ہے، وزیر زندہ ہیں یا مر گئے، مرد ہے کہ خاتون، نوجوان ہے یا عمر رسیدہ۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ اونچے لمبے اور پتلے تھے یا موٹے اور چھوٹے، نارمل سی شکل صورت کے حامل تھے یا پھر ہینڈسم تھے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM is problem of Pakistan not the solution.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور