بلدیاتی انتخاب، نہ تو پی ٹی آئی کا زوال نہ ہی مولانا کا عروج ہے: حسن نثار

khan-sahib.jpg


سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سرحدی جھڑپیں تھیں، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست نہیں سیٹ بیک ہوا ہے، انہوں نے کہا یہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج پی ٹی آئی کا زوال اور نہ ہی مولانا فضل الرحمان کا عروج ہے۔

جیو کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملکی سیاست میں نیا کلچر متعارف کرواتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں شکست قبول کی ہے، محمد بن سلمان رول ماڈل ہے وہ مجھے عالم اسلام کا ہیرو لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کے پی میں ہونے والےبلدیاتی انتخابات دراصل سرحدی جھڑپیں تھیں، بلدیاتی انتخابات کی قومی سطح کے انتخابات سے نیچر مختلف ہوتی ہے، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا اس کو شکست نہیں سیٹ بیک کہا جائے گا۔


انہوں نے کہا کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج نہ پی ٹی آئی کا زوال اور نہ ہی مولانا فضل الرحمان کا عروج ہے، پی ٹی آئی کو اپنے مضبوط گڑھ میں شکست کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے، عمران خان نے ملکی سیاست میں نیا کلچر متعارف کرواتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں شکست قبول کی ہے۔
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

جو جس کام کا اھل ہو وہی کام اسی کو دینا ہی تو میرٹ ہے۔ یہ کے پی کے کہ پٹھان بھاٸی بھی عجیب ہیں ملک چلانے کے لیے عمران کو چنا اور نالیاں ٹھیک کرنے کے لیے فضل الرحمان کو چنا​

 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
بلدیاتی انتخاب پر دو دو سیٹوں والوں کی اچھل کود دیکھنے والی ہے یہ پی ٹی آئی کا سٹ بیک کہا جا سکتا مگر دو دو سیٹوں والوں کا تو صفایا ہی سمجھو