بلغارین سفارتخانہ نے چوری شدہ ’’بینٹلے ملسن‘‘ کو ضبط کرنے کا کہا تھا

baintley11.jpg

لندن سے چوری شدہ گاڑی کراچی سے ضبط، بلغارین سفیر نے بینٹلے ملسن ضبط کرنے کا کہا

لندن سے چوری شدہ گاڑی کراچی سے برآمدگی کے حوالے سے کراچی کسٹم کورٹ میں سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے کیس سے متعلق عبوری چالان جمع کرادیا، جس میں کہا گیا کہ بلغارین سفارت خانے نے گاڑی ضبط کرنے کا کہا تھا لیکن عمل درآمد نہ ہوا۔

تفتیشی افسر نے چالان میں کہا کیس میں دو ملزمان نوید یامین اور محمد سہیل گرفتار ہیں، ملزمان پر ٹیکس ڈیوٹی کی مد میں 30 کروڑ روپے کی چوری کا الزام ہے، ملزمان نے کسٹم قوانین اور سفارتی استثنیٰ کی خلاف ورزی کی، گاڑی سفارتی چھوٹ کی آڑ میں ٹیکس ڈیوٹی کی چوری کے مقصد کے لیے پاکستان لائی گئی۔

چالان میں مزید کہا گیا کہ ملزمان سفارتی مراعات اور زیرو ڈیوٹی ٹیکس کی درآمد میں ملوث ہیں، شفیع نامی شہری نے تین کروڑ 75 لاکھ روپے میں گاڑی خریدی جو کہ گاڑی کی اصل قیمت کا ایک حصہ ہے۔

چالان کے مطابق سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑی بلغاریہ کے اس وقت کے سفیر الیگزینڈر بوریسوف کے نام پر رجسٹرڈ کی تھی،دستاویزات کی تصدیق کے بغیر گاڑی رجسٹرڈ کرنے میں ایکسائز حکام کے کردار کی تحقیقات جاری ہیں۔

چالان میں بتایا گیا کہ گاڑی بلغاریہ کے سفیر کے نام پر 11 نومبر 2019ء کو ایک استثنیٰ سرٹیفیکیٹ کے بنیاد پر درآمد کی گئی، بلغاریہ کے سابق سفیر ستمبر 2019ء میں پاکستان آئے اور ستمبر 2020ء کو واپس چلے گئے تھے۔

بلغاریہ کے سفارت خانے نے سفارش کی تھی گاڑی ضبط کرلی جائے کہیں اس کا غلط استعمال نہ ہو جب کہ گاڑی سفارت خانے کے قبضے میں نہ ہونے کی وجہ سے ڈی رجسٹرڈ کا بھی کہا گیا تھا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نوید یامین نے بروکر نوید بلوانی کے ذریعے شفیع نامی شہری کو گاڑی فروخت کی تھی،بلغاریہ کے سفارت خانے کے ملازمین کے ساتھ ملزم نوید یامین کی وابستگی سے متعلق شکوک و شبہات ہیں، تمام افراد اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے سے گذشتہ ماہ ایک غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر کسٹمز کے اہلکار ایک گاڑی کی تلاش میں تھے،کسٹمز میں درج ایف آئی آر کے مطابق انھیں ملنے والی اطلاع یہ تھی کہ گاڑی مبینہ طور پر لندن سے چوری ہونے کے بعد پاکستان لائی گئی۔

بینٹلے ملسین وی ایٹ آٹومیٹک ہے،کسٹمز کے مطابق اس وقت اس کی قیمت 30 کروڑ سے زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،کسٹمز نے کار کی چوری کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا، ایف آئی آر کے مطابق کراچی میں کار کے مالک کا دعویٰ ہے کہ انھیں ایک دوسرے شخص نے یہ کار اس شرط پر فروخت کی تھی کہ وہ نومبر 2022 تک اس کے تمام قانونی دستاویزات پورے کروائیں گے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


سیدھا سیدھا آصف زرداری کو گرفتار کرکے لمیاں پاؤ اور پانجوں سے اسکی چھترول کرو سندھ میں پچھلے چالیس سال میں چوری کی گئی ساری گاڑیوں کی طوطے کی طرح فر فر تفصیل بتائے گا
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
second-hand bentleys are available under 100k usd. why would somebody that high