بلوچستان بوند بوند پانی کو ترسنے لگا،پانی کی شدید قلت سے انسان وحیوان متاثر

11%D9%BE%DB%8C%D8%B1%DA%A9%DA%BE%DB%81%D9%BE%D8%A7%D9%86%DB%8C%D9%82%D9%84%D8%AA.jpg

بلوچستان کے علاقے ڈیر ہ بگٹی میں پانی کی شدید قلت کے باعث عوام ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں،صورتحال اس قدر مخدوش ہے کہ انسان و حیوان ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے پر مجبور ہیں۔

سوشل میڈیا پر ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں پانی کی شدید قلت کا معاملہ اٹھایا گیا ہے تاہم اس حوالے سے ایف سی کے علاوہ ابھی تک کسی بھی حکومتی ادارے کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدام نظر نہیں آیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز، تصاویر اور معلومات کو دیکھ کر 21ویں صدی کے اس جدید دور میں رہنے والے انسان بھی حیران ہیں کہ آج کے اس دور میں بھی انسان ایسی زندگی جینے پر مجبور ہیں کہ اسے اپنی پیاس بھجانے کیلئے اتنے جتن کرنے پڑتے ہیں۔

اور یہی نہیں صورتحال اس قدر شدید ہوگئی ہے پانی کی قلت کے باعث علاقے میں انسانوں اور جانوروں کی بڑی تعداد موت کے منہ میں جانا شروع ہوگئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1525763667530240000
ایک سوشل میڈیا صارف نے پیر کوہ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں لوگوں کو ایک ٹینک سے پانی بھرتے دیکھا جاسکتا ہے،انہوں نے لکھا کہ اس وقت پیر کوہ میں کربلا کا سماء ہے، بلوچستان حکومت عوام کے حقیقی مسائل پر توجہ دے۔

https://twitter.com/x/status/1525823841343250434
سپریم کورٹ کی پریس ایسوسی ایشن کے سابق صدر طیب بلوچ نے ایک معصوم بچی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ منرل واٹر پینے والے حکمران غریب کی بچی کو پینے کیلئے پانی ایک قطرہ نہیں دے سکتے، پیر کوہ میں جنم لینے والے انسانی المیہ میں یہ ثابت ہوگیا کہ بلوچستان حکومت حق حکمرانی کھو چکی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1525819752605786112
ایک صارف نے ایسی تصویر پوسٹ کی جسے دیکھ کر انسانیت کو ضرور شرما جانا چاہیے،اس تصویر میں چند لوگ گندے پانی کے جوہڑ سے بوتلوں میں پانی بھرتے دکھائی دے رہے ہیں، اسی تالاب کے اردگرد مویشی بھی موجود ہیں جو اپنی پیاس بھجانے کیلئے تالاب کا گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1525811318514757633
جہانزیب بلوچ نےلکھا کہ پانی کی قلت کے سبب پیرکوہ میں بے شمار امراض جنم لے رہے ہیں اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے جلد از جلد اقدامات کرے اور عوام کو پانی کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات بھی فراہم کرے۔

https://twitter.com/x/status/1525810401367281664
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صحافی اورنگزیب کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کو کون چلار ہا ہے کیونکہ وزیراعلی بزنجو تو منظر سے غائب ہیں، ایم پی ایزوزیراعلی کو ڈھونڈ رہے ہیں، ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کی وباء اور امن و امان کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے ، یہ کس کے ہاتھ میں حکمرانی دیدی گئی ہے؟

https://twitter.com/x/status/1525841996031700996
چند صارفین نے پیر کوہ کی اس صورتحال میں ایف سی کے جوانوں کی جانب سے ملنے والی مدد کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

https://twitter.com/x/status/1525840683394809856
https://twitter.com/x/status/1525813398318878721
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
باجوے سے پوچھو جو سازشیں کرنے اور پلان بنانے میں مصروف ہے بقول نجم سیٹھی
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
بلوچستان والو باجوے کو تنگ نا کرو وہ ابھی پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے
ہماری فوج پر حملہ کرکے ان کو شہید کرنے والے غدار ُاور فوجی جوانوں کے قاتل محسن داوڑوں ، علی وزیروں ، منظور پشتینوں کو جیل سے نکال کر وزیر بنا کر شہیدوں کے خون سے غداری کرنے میں مصروف ہے بس ُاور شہید ہونے دو یہ مگر مچھ کے آنسو لے کر شہیدوں کے گھر ڈرامہ بازی کے فوٹو سیشن میں پہنچ جائے گا