بلوچستان میں تاریخ رقم، پہلی بار تھانے میں خاتون ایس ایچ او تعینات

8sobiakhanam.jpg

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایچ او کو تعینات کردیا گیا،بلوچستان پولیس کے بیان کے مطابق سب انسپکٹر ثوبیہ خانم کو ریگولر تھانہ کینٹ کوئٹہ میں بحیثیت ایس او تعینات کیا گیا ہے۔ وہ صوبے کی تاریخ میں کسی بھی تھانے کی پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات ہوئی ہیں۔

ایس ایچ او تعینات کیے جانے پر ثوبیہ خانم نے آئی جی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے بلوچستان پولیس کا ماحول بہت اچھا ہے اور ہم قوم کی بیٹاں، بہنیں اور مائیں ہیں،بلوچستان پولیس میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں جان بھی دینا پڑی تو پیچھے نہیں ہٹوں گی اور ہر مشکل گھڑی کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گی۔


آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں، ان کی قابلیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،خواتین پولیس کو بہترین ماحول دینا اولین ترجیح ہے،تاکہ وہ بلا خوف فرائض ادا کریں۔
 
Advertisement
Sponsored Link