بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ 10 جوان شہید،وزیر اعظم کا ردعمل

pak%20army%20and%20pm.jpg


بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا،آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب حملہ کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ کئی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے،دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرتے ہوئے 10 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے،علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کا ہر قیمت پر خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1486914366016479235
بلوچستان میں شہید ہوئے دو جوان جہلم میں سپرد خاک کردیے گئے،ان کو آبائی علاقے سنگھوئی اور ہون ہموالہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ دفناگیاگیا،نماز جنازہ میں عسکری حکام اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی، رانا فرحان کو مریدکے میں مٹی کے سپرد کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں نے قوم کو دہشت گردی سے بچانے کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کیا، وزیر اعظم عمران خان نے شہدا کےلواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا جوانوں کےخون کاایک ایک قطرہ ملک کےتحفظ کاضامن ہے،بزدل دشمن کا ایک مظبوط قوم سے سامنا ہے،قوم نے پہلے بھی دہشتگردی کو شکست دی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی کیچ میں دہشتگردحملےکی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے شہیداہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
 

Kam

Minister (2k+ posts)
Problem is vigilance. How its possible that terrorists were gathering around check post and persons deployed there do not know.

Sometimes security staff get relax, they must keep there people all around their posts for surveillance and vigilance.