بل گیٹس کا این سی او سی کا دورہ،کوویڈ کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف

6ncocbillgates.jpg


معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن (بی ایم جی ایف) کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق بل گیٹس نے این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی جس کے بعداپنے وفد کے ساتھ این سی او سی کے اجلاس میں شرکت بھی کی۔ اجلاس کے دوران بل گیٹس اور ان کے وفد کو این سی او سی کے کردار اور طریقہ کار ، وبائی امراض کے آغاز سے اب تک کی کامیابیوں ، پاکستان بھر میں حالیہ کوویڈ 19 کی صورتحال اور این سی او سی کی جانب سے بیماری کے پھیلائو پر قابو پانے اور عوامی تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مختلف این پی آئیز کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

https://twitter.com/x/status/1494227541451804673
دورہ کرنے والے وفد کو کوویڈ 19 کے خلاف حکومت پاکستان کی کوششوں کا جامع جائزہ پیش کیا گیا جبکہ جینوم سیکوینسنگ (ملک میں مختلف اقسام کا پھیلاؤ) کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

بل گیٹس نے این سی او سی کے مختلف اقدامات بالخصوص سمارٹ لاک ڈائون اور مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون حکمت عملی کے نفاذ کے اقدامات پر گہری دلچسپی لی اور پاکستان کی ویکسین ایڈمنسٹریشن رجیم کی کارکردگی کو سراہا جس نے این سی او سی کو کورونا کے حوالے سے ایک جامع ردعمل تیار کرنے اور نافذ کرنے کے قابل بنایا ۔ بل گیٹس نے کوویڈ 19 بالخصوص ویکسینیشن مہم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


چیئرمین این سی او سی و وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے بل گیٹس اور ان کی فائونڈیشن کی پاکستان میں کوویڈ 19 کے اقدامات کی حمایت کرنے کی کوششوں کا اعتراف کیا ۔ بل گیٹس نے وسائل کی رکاوٹوں اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے کوویڈ 19 کے خلاف بہترین اقدامات متعارف کرانے پر پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔

وفاقی وزیراسد عمر نے کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی کا سہرا حقیقی قومی ردعمل کو قرار دیا، جسے این سی او سی کے ایک موثر مواصلاتی مہم کے طریقہ کار کے ذریعے انجام دیا گیا، جس نے این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ کووڈ پروٹوکولز پر عمل کرنے کے لیے قومی ردعمل اور مثبت طرز عمل اختیار کرنے پر عوام کا اعتماد بڑھانے میں مدد کی۔

واضح رہے کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن (بی ایم جی ایف) کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پہلی بار پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا، اس دوران بل گیٹس نے متعدد اداروں کا دورہ کیا اور وزیر اعظم عمران خان سمیت اہم قیادت سے ملاقات کی، بل گیٹس کو ایک تقریب میں اعزازی طور پر ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا، وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزرا ء بھی تقریب میں شریک تھے۔
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

بل گیٹس دراصل نواز شریف کو ملنے آئے تھے ، عمران خان تو ویسے ہی راستے میں مل گیا تھا . ایک پٹواری​