بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے مسلم نوجوان نائل نصر سے شادی کر لی

Neyal-Nassar-and-Jennifer-Gates-16ff6d0f2a1-large.jpg


روزنامہ جنگ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے مصری منگیتر نائل نصر سے شادی کرلی۔ پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب اور پھر 16 اکتوبر کو نیویارک میں ایک عام تقریب میں یہ جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا۔

fdb8272587898674af9bf4c527e5e532.jpg


اس تقریب کے موقع پر دیہی سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا جبکہ اس شادی پر 20 لاکھ ڈالرز کا خرچ ہوا۔ تقریب جینیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کی۔ اسی جگہ پہلے شادی کی رسومات نجی طور پر ادا کی گئیں اور پھر دعوت کا انعقاد ہوا۔

999639-743529-billl-akhbar.jpg


یاد رہے کہ بل گیٹس کی بیٹی اور ان کے مسلمان مصری منگیتر کے معاشقے کی خبریں 2017 میں پہلی بار سامنے آئی تھیں اور اس وقت ہی یہ چہ مگوئیاں چل نکلی تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔ جینیفر کی جانب سے ماسٹر کی تعلیم کی وجہ سے ان کی شادی ممکن نہ ہوسکی لیکن دونوں اس عرصے کے دوران انتہائی قریب رہے۔

Jennifer-Gayes.jpg


جنوری 2020 میں دونوں نے منگنی کی تھی اور اس کی تصدیق انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کی گئی۔ جینیفر گیٹس نے منگیتر کے ساتھ برف پوش علاقے میں کھچوائی گئی رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 10 لاکھ بار بھی نائل نصر کی پیش کش قبول کرتیں اور وہی ان کے لیے بہترین شخص اور پہلی پسند ہے۔



نائل نصر نے بھی جینیفر گیٹس کے ساتھ منگنی کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں جس میں بل گیٹس کی بیٹی کو انگوٹھی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ نائل کے والدین عرب ملک کویت میں آرکیٹک کی ایک کمپنی چلاتے ہیں، وہ کاروبار کے سلسلے میں ہی مصر سے 3 دہائیاں قبل کویت منتقل ہوئے تھے۔



نائل نصر کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی تاہم ان کی پرروش کویت میں ہوئی اور انہوں نے اعلیٰ تعلیم امریکا سے حاصل کی۔ نائل نصر اور جینیفر نے امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر کر رکھا ہے۔

ستمبر 2021 میں جینیفر گیٹس نے شادی کی رسومات کے آغاز کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، اس تقریب کی میزبانی ملینڈا گیٹس نے کی تھی۔

 
Advertisement
Last edited:

xecutioner

Minister (2k+ posts)
Neil Armstrong jab chand per gya to pehli awaz azaan ki suni

Se le ker Bill Gates ki beti se shadi tak ka safari ummat e muslama ko mubaral ho
 
Sponsored Link