بنی گالاسوتارہااور عوام مرگئی،پی ٹی آئی کےسابق سیکرٹری اطلاعات کی تنقید

10%D8%A7%DA%BE%D9%85%D8%A7%D8%AF%D8%AC%D8%A7%D9%88%D8%A7%D8%AF.jpg

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے اپنی ہی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالا سوتا رہا,عوام سردی سے مرتی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے ٹوئٹر پوسٹ میں کہا کہ درباری کاربن مونو آکسائیڈ کی طرح ہوتے ہیں جو لیڈر کو گہری نیند اور پھر موت تک لے جاتے ہیں۔بنی گالا سوتا رہا,عوام سردی سے مرتی گئی۔خدا کا شکر ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ میں عمران خان کے درباریوں میں شامل نہیں ہوا،عمران خان کو درباریوں کی نہیں،جگانے والوں کی ضرورت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1480795237769519117
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے پی ٹی آئی کے منسٹروں اور لیڈروں کی فہرست بنا رہا ہوں۔ریاست مدینہ میں انصاف اور احتساب سب کا ہو گا۔ادھر ترکی میں بھی کچھ کھرے ملے ہیں، تمام اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست کہ اس نیک عمل میں مدد کریں۔

https://twitter.com/x/status/1480827245732237312
احمد جواد نے اپنے بیانیے کی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت لوگ میرے بیانیے میں تبدیلی کی وجہ اور خاص طور پر پی ٹی آئی کی تنظیم تحلیل ہونے کے بعد میرے ردعمل کی وجہ جاننا چاہتے ہیں،میں ہر سوال کا جواب دے سکتا ہوں جو بھی تمیز کے دائرے میں ہو۔تو جلد آ رہا ہے میری وضاحت،میری وجوہات، بیانیہ کی تبدیلی پر۔ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1480848421674225667
واضح رہے کہ 7 جنوری کو رات گئے مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوگئی تھی جس سے 23 افراد گاڑیوں میں پھنسے رہنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
 
Landmark

Minister (2k+ posts)

ڈونکی کنگ کے ساتھ مفاد پرستوں کا ایک ٹولہ ہے ۔۔ جب عہدے انکے پاس ہوتے ہیں بے شرمی اور بے غیرتی کے ساتھ توسب ٹھیک نظر آ رہا ہوتا ہے اور جب ان سے کوئی عہدہ لے لیا جاتا تو پھر سادھو بن جاتے ہیں۔​