بچوں کےاغوا کی افواہوں پرکان نہ دھریں،مقصد عوام میں خوف وہراس پھیلانا،پولیس

10childkidnappp.jpg

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر بچوں کے اغوا کی افواہیں پھیلنے پر پنجاب پولیس نے وضاحت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس اور وٹس ایپ گروپوں کے ذریعے معصوم بچوں کے اغوا کے حوالے سے مختلف خبریں اور ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جس کے بعد پنجاب پولیس نے اس حوالے سے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے وضاحت جاری کر دی ہے۔ پنجاب پولیس کے مطابق ان افواہوں کا مقصد بچوں کے والدین اور عوام میں خوف وہراس پیدا کرنا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1575468882361458690
پنجاب پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے پیغام جاری کیا گیا ہے میں لکھا کہ: مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گلی، محلوں اور سکولوں سے بچوں کو اغواء کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے بارے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور بلا تصدیق ایسی جھوٹی خبریں آگے نہ پھیلائیں۔

https://twitter.com/x/status/1575082316866940930
دریں اثنا گزشتہ روز ہی پنجاب پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے کمسن بچی کو بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کرنے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں لکھا گیا کہ: خانیوال پولیس نے کمسن بچی کو اغواء کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بچی کو بحفاظت فیصل آباد سے بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔ اس کیس کے حل کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

https://twitter.com/x/status/1575065725366304769
اسی حوالے سے ایک اور ٹویٹر پیغام میں پنجاب پولیس کی طرف سے لکھا گیا کہ: عوام الناس میں خوف کی فضاء پیدا کرنے کیلئے پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایسی افواہوں کو آگے نہ پھیلائیں۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
deep state (international) is involved in child trading....

may be local stooges are contributing accordingly
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
People should be very careful about kids. There is definitely something going on, number of abduction cases has increased.