بچپن کی نمازیں جوانی کی مصیبتوں سے محفوظ رکھتی ہیں، سارہ لورین

5saraloren.jpg

معروف اداکارہ سارہ لورین کہتی ہیں کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ جو نمازیں بچپن میں ادا کی جاتی ہیں، وہ جوانی میں میں آفت و بلاؤں سے محفوظ رکھتی ہیں،اداکار نعمان اعجاز کے شو ’’جی سرکار‘‘ میں سارہ لورین نے شرکت کی اور اپنی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

شو کے دوران سارہ لورین نے اپنی فیملی کے حوالے سے گفتگو کی اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، روتے ہوئے سارہ نے بتایا کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں اپنے والد کو کھودیا تھا، چھوٹی تھی اور بچپن سے اعتکاف میں بیٹھ جاتی تھی تو مجھے لگتا ہے کہ کبھی کبھی بچپن میں پڑھی جانے والی نمازیں جوانی کی مصیبتوں سے آپ کو بچاتی ہیں۔

سارہ لورین نے اداکار محب مرزا، صنم سعید اور ایچ ایس وائے کے ساتھ پاکستانی فلم ’’عشرت میڈ ان چائنا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جس میں سارہ نے ایک چائنیز خاتون کا کردار ادا کیا ہے، اس کردار کے حوالے سے سارہ کا کہنا تھا کہ انہیں چینی لڑکی کا کردار نبھانا اچھالگا، اور انہیں محسوس کیا کہ وہ کچھ الگ کردار نبھارہی ہیں۔



سارہ لورین نے کہا کہ پاکستانی اسٹارز میں نخرے بہت ہیں جب کہ انہیں بناوٹی لوگ پسند نہیں بلکہ وہ لوگ اچھے لگتے ہیں جو سچے ہوتے ہیں،سارہ نے بتایا کہ وہ فٹ رہنے کے لیے یوگا کرتی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران سارہ لورین سے پوچھا گیا کہ وہ کافی عرصے سے کسی پاکستانی پروجیکٹ میں نظر نہیں آئیں اور اس کی وجہ کیا ہے،جس پر انہوں نے کہا تھا کہ ایک بار جب آپ بالی وڈ میں قدم رکھتے ہیں تو بہت سے پاکستانی سمجھتے ہیں کہ اب آپ یہاں کوئی پیش کش قبول نہیں کریں گے۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ کو اسکرپٹ کی پیش کش آنا بند ہو جائے گی اور میں اس کا سامنا کر چکی ہوں،میں نے بالی وڈ میں کام کرنے کو ترجیح دی کیوں کہ وہ ایک بڑی اور اچھی طرح سے قائم کی گئی انڈسٹری ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اور جو جوانی میں ادا کی جائیں الله کے نزیک وہ سب سے زیادہ مقبول ہیں اور روز حساب کتاب وہی بخشش کا ذریعہ بھی بنیں گی، لہٰذا انہیں جاری رکھیے
الله آپکو ثابت قدم رکھے اور آپ کا حامی و ناصر ہو