بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار میں ریکارڈ 16.5 فیصد کمی

9LSMasadtanqeed.jpg

لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹریز (ایل ایس ایم آئی) کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

سیکیورٹیز بروکریج، انویسٹمنٹ بینکنگ اور ریسرچ فرم عارف حبیب لمیٹڈ کی طرف سے لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹریز (ایل ایس ایم آئی) کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں مینوفیکچرینگ آپریشن مینجمنٹ (ایم او ایم) میں 16.5 فیصد کمی کا سامنا دیکھا گیا ہے جو کہ اپریل 2020 کے بعد سب سے زیادہ کمی ہے جبکہ چند مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔

https://twitter.com/x/status/1572938638383804416
پاکستان کے وفاقی ادارہ برائے شمارات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایل ایس ایم آئی کی پیداوار میں بڑی کمی دیکھی گئی جبکہ متعدد شعبوں کی پیداوار میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ جولائی کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ میں 2.2 ، خوراک 9.3، مشروبات 0.3، ٹوبیکو میں 75.5، فارما سیوٹیکل میں 35.2، کیمیکلز 1.3، آٹوموبائلز 7.4فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق لوہا اور سٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 13.2 فیصد اضافہ، الیکٹرانکس کی مصنوعات میں 1.6فیصد کمی جبکہ چمڑے کی پیداوار میں 16.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ کوک اور پٹرولیم سیکڑ کی شرح نمو میں 5.2 فیصد کمی ہوئی، غیر معدنیاتی شعبے میں 33.9 فیصد کمی، ربڑ کی مصنوعات کی پیداوار میں 2.1 فیصد کمی جبکہ پیپر اور بورڈ کی پیداوار میں 26.8 فیصد اضافہ ہوا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں رہنما تحریک انصاف وسابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی پیداوار کے حوالے سے جاری رپورٹ کے حوالے سے لکھا کہ: جولائی میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ 2021ءکے مقابلے میں منفی 1.4% ہے جبکہ اگست اور ستمبر کا ڈیٹا اس سے بھی بدتر ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1572946134808596485
تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی تو بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ 10 فیصد سے زیادہ بڑھ رہی تھی۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ: 50 سال کی بلند ترین مہنگائی، سکڑتی ہوئی معیشت، پاکستانی تاریخ کی بدترین مندی اور فیصلہ کرنے والے بے خبرہیں!

یاد رہے کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹریز (ایل ایس ایم آئی) مجموعی قومی پیداوار کے 9.73 فیصد کے برابر جبکہ ملکی مجموعی قومی پیداوار میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا حصہ 76.1 فیصد، سمال سکیل مینوفیکچرنگ کا حصہ 2.12 فیصد جبکہ مجموعی مینوفیکچرنگ میں اس شعبے کا حصہ 16.6 فیصد ہے۔

گزشتہ مالی سال 2020-21ءمیں کوویڈ-19 وبا کے باوجود لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری (ایل ایس ایم آئی) کی پیداوار میں 16 سال بعد 14.85 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔
 

MRT.abcd

Minister (2k+ posts)
showbaz and Bajwa have parked the Pakistani economy on a Railway track:

In case they manage to stay on for some time:
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars have always ruined economy/Pakistan. They are the reason Pakistan is a third world country.