بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ مسترد ،ترجمان پاک فوج کا جواب

army-pak-to-india.jpg


ترجمان پاک فوج میجرجنرل بابرافتخار نے بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیزفائر کا دعویٰ بےبنیاد ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بھارتی آرمی چیف کے طاقت کی بنیاد پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر جنگ بندی کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

https://twitter.com/x/status/1489448688216797184
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں کی حفاظت کے پیش نظر جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے واضح کیا اور کہا کہ کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزروی نہ سمجھے۔

یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے زمینی حقائق اور عسکری برتری کو یکسر ہی نظرانداز کر کے ایل او سی پر سیزفائر کے حوالے سے ایک مضحکہ خیز بیان جاری کیا ہے، بھارتی آرمی چیف نے کہا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر طاقت کی بنیاد پر قائم کیا، جس پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت حال ہی میں اپنی فوج کی ہونے والی اپنی ذلت بھول گیا۔

کیا بھارت ایل او سی پر اپنے دو جہازوں کی تباہی کی ذلت بھول گیا؟ پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی بھول گئے؟ بھارت ایل او سی پر جوابی کارروائیوں میں ہونےوالا نقصان بھول گیا؟


بھارتی آرمی چیف بھارتی پنجاب میں بدامنی پر کیا کہیں گے؟ مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی کی ناکامی پر کیا کہیں گے؟ شمالی سرحدوں پر ذلت اور اقلیتوں سے بدسلوکی کی طاقت کا خمار ہے؟ تو پھرجنونی ہندو حکومت سیاسی مقاصد کیلئے بیوقوف بنانے میں لگی رہے۔

بھارت تمام بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کی حدیں پار کرچکا ہے، بھارتی آرمی چیف افغانستان پر دنیا کو بیوقوف مت بنائیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کی گئی، افغانستان میں بھارتی اسپانسرڈ 67ٹریننگ کیمپ کام کرتے رہے۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
Their power and skills are an open book. We saw another evidence of poorly trained Indian air force piolets when the helicopter of chief defense staff crashed... As per their investigation the piolet lost the visual perception in the clouds.