بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی طالبان کیلئے بدعائیں

13urfijaved.jpg

بھارت کے متنازع ترین ٹی وی شو ’بگ باس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ٹی وی اداکارہ عرفی جاوید نے طالبان حکومت کو افغانستان میں خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر پابندی عائد کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی متنازع تصاویر کے باعث آئے دن سرخیوں میں رہنے والی مسلم اداکارہ نے طالبان حکومت کےخواتین کو مرد رشتے داروں کے بغیر طویل سفر کرنے سے روکنے کے اقدام پر شدید تنقید کی۔

اس حوالے سے بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے انسٹاگرام پر برقع میں سفر کرتے خواتین کی تصویر لگا کر اسٹوری پوسٹ کی، اپنی پوسٹ کے کیپشن میں طالبان کو بددعا دیتے ہوئے لکھا کہ طالبان کے زوال کی دعا کررہی ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں پر اپنا زبردستی مذہب مسلط کرنا بند کرو۔

273293_1063617_updates.jpg


واضح رہے کہ طالبان حکومت نے خواتین کے تنہا طویل سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے 45 میل (72 کلومیٹر) فاصلے کی حد مقرر کی ہے، مقررہ فاصلے سے زائد کا سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ قریبی مرد رشتے دار کا ہونا ضروری ہے۔
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
انڈیا میں عورتوں کے حالت اس سے بدتر ہیں
فرق صرف اتنا ہے وہاں نگے پن کی اجازت ہے
ورنہ بھوک اور افلاس دونوں ملکوں میں برابر ہے
ہندوازم واحد مذہب ہے جس میں عورت کو طلاق تک کا حق نہیں
چاہے اسے جانور کی طرح رکھا جائے
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا...کبھی آؤ ناں افغانستان خوشبو لگا کے عرفی ….طالبان کی فرمایش پر.
تمہارا ہزاروں چاہنے والے تو یہاں بھی ہیں…..اب اس میں کیا ?