بھارتی اداکار اپنے ہی والدین کے خلاف عدالت پہنچ گیا


غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اور تامل فلموں میں اداکاری کرنے والے بھارتی اداکار جوزف وجے نے اپنے ہی والدین سمیت 11 افراد پر مقدمہ دائر کردیا۔

مقامی عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں وجے نے استدعا کی کہ ان کا نام لےکر ان افراد کو عوامی اجتماعات یا کسی بھی طرح کی ملاقاتیں کرنے سے روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ وجے کے والد ایس اے چندرا شیکھر کی جانب سے اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے بیٹے کی سیاست میں انٹری سے متعلق دعویٰ کیا تھا۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں کہ چندرا شیکھر نے بیٹے وجے کے نام سے سیاسی جماعت بھی رجسٹرڈ کروالی۔

ایس اے چندرا شیکھر نے اہلیہ شوبھا کو خزانچی، ایک رشتہ دار پد منابھن کو صدر جبکہ وجے کو جنرل سیکریٹری کا عہدے دینے کا کہا تھا۔ وجے کی اس درخواست پر 27 ستمبر کو سماعت ہوگی۔

خیال رہے کہ جوزف وجے تامل فلموں کے سپرسٹار سمجھے جاتے ہیں اور انکی فلمیں باکس آفس پر ہمیشہ سپرہٹ شمار ہوتی ہیں۔ جوزف وجے کی کئی تامل فلموں کے بالی وڈ میں ری میک بھی ہوچکے ہیں۔
 
Advertisement
Last edited by a moderator:
Sponsored Link