بھارتی انتہا پسندوں نے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کاگھر نذر آتش کردیا

salman-khursheed-11111.jpg


ہندو انتہا پسندوں نے بھارت کے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کے گھر کو نذر آتش کر دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اپنی کتاب میں ہندو جنونیت میں اضافے کی حقیقت کو آشکار کرنے والے بھارت کے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کے گھر پر انتہا پسند ہندوؤں نے حملہ کردیا، تھوڑ پھوڑ کی اور گھر کو آگ لگا دی۔

https://twitter.com/x/status/1460209071240323072
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کی نینی تال میں رہائش گاہ پر انتہا پسند ہندوؤں نے دھاوا بول دیا۔ ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے لیس ان افراد نے گھر میں توڑ پھوڑ کی دھمکیاں دیں اور جاتے ہوئے آگ لگا گئے۔

سلمان خورشید کی حال ہی میں چھپنے والی کتاب "سنرائز آف ایودھیا" شائع ہوئی ہے جس میں انھوں نے "ہندوتوا" کا موازنہ بوکو حرام اور داعش سے کرتے ہوئے مودی کے دور میں اس جنونیت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سلمان خورشید نے انتہا پسندوں کے حملے کی تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا میں نے غلط کہا تھا؟ ایسا پُرتشدد مذہب ہندو ازم نہیں ہوسکتا۔

https://twitter.com/x/status/1460175884497920001
سلمان خورشید کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں ان کے گھر کی ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں اور جلے ہوئے دروازے کو دیکھا جا سکتا ہے جب کہ گھر کا سامان بھی ٹوٹا اور بکھرا پڑا ہے۔

نینی تال کی مقامی پولیس کے مطابق فوٹیجز کی مدد سے 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

 

Conservative liberal

Senator (1k+ posts)
'magar hum ab bhi shukar karte hain k humare aabao ajdad ne Jinnah ko follow karte hoe Pakistan jane ka fesla nahe kiya... warna hume wahan kese kese logo se nibatna parhta.... yahan ki kher hai masjideing jalaein, ghar jalaen, hume marein, ye tu sab pyar m hota hai' The great owaisi :p
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
'magar hum ab bhi shukar karte hain k humare aabao ajdad ne Jinnah ko follow karte hoe Pakistan jane ka fesla nahe kiya... warna hume wahan kese kese logo se nibatna parhta.... yahan ki kher hai masjideing jalaein, ghar jalaen, hume marein, ye tu sab pyar m hota hai' The great owaisi :p​
یہی کچھ میں کہنے والا تھا۔۔ آج بھی اویسی ملا سے پوچھو۔۔ وہ خبیث یہی کہے گا۔۔۔بلکہ اسنے کہا ہے۔ کہ وہ شکر گزار ہے کہ اس کے بڑے پاکستان نہیں گئے​
 
Last edited:

Abdullah9

Senator (1k+ posts)
یہی کچھ میں کہنے والا تھا۔۔ آج بھی اویسی ملا سے پوچھو۔۔ وہ خبیث یہی کہے گا۔
Dear, he represents millions of Muslims and how can he say this? It will cause unbearable miseries to these innocent Muslims. By the way, his election mark is kite if you can decode it.?
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
Dear, he represents millions of Muslims and how can he say this? It will cause unbearable miseries to these innocent Muslims. By the way, his election mark is kite if you can decode it.?
bro.. I m not sure wht u r saying...
he said , he is thankful tht his ancestors didnt move to PK...
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
salman-khursheed-11111.jpg


ہندو انتہا پسندوں نے بھارت کے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کے گھر کو نذر آتش کر دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اپنی کتاب میں ہندو جنونیت میں اضافے کی حقیقت کو آشکار کرنے والے بھارت کے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کے گھر پر انتہا پسند ہندوؤں نے حملہ کردیا، تھوڑ پھوڑ کی اور گھر کو آگ لگا دی۔

https://twitter.com/x/status/1460209071240323072
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کی نینی تال میں رہائش گاہ پر انتہا پسند ہندوؤں نے دھاوا بول دیا۔ ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے لیس ان افراد نے گھر میں توڑ پھوڑ کی دھمکیاں دیں اور جاتے ہوئے آگ لگا گئے۔

سلمان خورشید کی حال ہی میں چھپنے والی کتاب "سنرائز آف ایودھیا" شائع ہوئی ہے جس میں انھوں نے "ہندوتوا" کا موازنہ بوکو حرام اور داعش سے کرتے ہوئے مودی کے دور میں اس جنونیت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سلمان خورشید نے انتہا پسندوں کے حملے کی تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا میں نے غلط کہا تھا؟ ایسا پُرتشدد مذہب ہندو ازم نہیں ہوسکتا۔

https://twitter.com/x/status/1460175884497920001
سلمان خورشید کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں ان کے گھر کی ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں اور جلے ہوئے دروازے کو دیکھا جا سکتا ہے جب کہ گھر کا سامان بھی ٹوٹا اور بکھرا پڑا ہے۔

نینی تال کی مقامی پولیس کے مطابق فوٹیجز کی مدد سے 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

ہندستان کے باقی مسلمانوں کو لازم ہے کہ اب ایک اور نیا پاکستان بنانے کا مطالبہ
کریں ….تاکہ متعصب ہندووں کے روز روز کے جھگڑوں سے نجات حاصل کر سکیں….
مشرقی اور مغربی پاکستان تو پہلے ہی بن چکے ہیں ،،،،،یہ نیا ہوگا وسطی پاکستان.
اب اس میں کیا…...