بھارتی شہری نے بیلچے کے وار کر کے بیٹیوں، بھائی سمیت 6لوگوں کو قتل کردیا

tripura1123.jpg


بھارتی میڈیا کے مطابق تری پورہ کے علاقے کھوئی میں ایک شخص نے بیلچے سے حملے کر کے اپنی دو بیٹیوں اور بڑے بھائی سمیت 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹیوں اور بھائی کو قتل کرنے کے بعد مشتعل شخص بیلچہ لیکر گھر سے باہر نکلا اور پڑوسیوں کے دروازے کھٹکھٹائے کسی نے دروازہ نہ کھولا تو اس بیلچہ بردار شخص نے 2 راہگیروں کو قتل کردیا۔

تری پورہ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو اس بیلچہ بردار شخص نے پولیس پارٹی پر بھی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شدید زخمی ہوا، اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی دم توڑ گیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم پردیپ دیورائی کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
 
Advertisement
Sponsored Link